دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

جماعت اولٰی کاپانا واجب ہے۔ت) تواُس کے ترك کی عادت بھی فسق ہے اور ایسے کی امامت ممنوع ،اور وُہ لفظ کہ میں نماز کا کچھ پابند نہیں ہوں اپنے ظاہر پر بد تر وشنیع تر فسق ہے ،اپنے وضو اورنہانے کے لئے برتن علیحدہ رکھنا اگر براہِ تکبّر ہو تو سخت کبیرہ اور براہ ِوہم ووسوسہ ہو جب بھی ممنوع ،اس کا مرتکب فاسق افسق ہے یاوہمی احمق، دین اسلام میں نہ چھوت ہے نہ وساوس پروری ۔روافض زمانہ علی العموم کفار ومرتد ہیں کما حققناہ فی ردالرفضۃ (جیسا کہ ہم نے ردالرفضہ میں اس کی تحقیق کی ہے ۔ت) اور مرتدین سے میل جول حرام ۔اور مسجد میں ایسامذاق سُنّی صحیح العقیدہ سے بھی حرام ۔لاجرم شخص مذکور سخت فاسق وفاجر مرتکب کبائر ہے اور اُس کی امامت ممنوع ۔اُسے امام بنانا حرام ،اُس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ،اور نماز کے مسائلِ ضروریہ کانہ جاننا بھی فسق ہے،بہرحال شخص مذکور کی امامت کی ہرگز اجازت نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٦٥٤:     ازفیض آبادڈاکخانہ شہزاد پور مرسلہ عبداﷲ طالب علم ١٣٢٤ھ

کیا فرماتے ہیں ومفتیان شرع متین آیا زانی کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں ،کیونکہ اس مسئلہ میں بہت جھگڑا پیدا ہوگیا ہے یہاں تك کہ حالت گزرگئی کہ نمازِجماعت میں تفرق ہوگیا ہے ،حدیث اور کتاب کی سند ہونا چاہئے ۔بینوا توجروا

الجواب:

زانی فاسق اور فاسق کے پیچھے نماز منع ہے ،اُسے امام بنانا گناہ ہے اُس کے پیچھے جو نمازیں پڑھی ہوں ان کا پھیرنا واجب ہے ۔ردالمحتار میں ہے :

مشی فی شرح المنیۃ علی ان کراھۃ تقدیمہ (یعنی الفاسق) کراھۃ تحریمہ١[1]۔

شرح المنیہ میں ہے کہ اس(فاسق) کی تقدیم مکروہ تحریمی ہے(ت)

درمختار میں ہے :

کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحریم تجب اعادتھا [2]۔

ہر وُہ نماز جو کراہت تحریمی کے ساتھ ادا کی جائے اُس کا اعادہ واجب ہے۔(ت)

مسئلہ نمبر٦٥٥: ازگونڈہ ملك اودھ مرسلہ مسلمانانِ گو نڈہ عمومًا وحافظ عبدالحفیظ صاحب مدرس مدرسہ انجمن اسلامیہ گونڈہ ذی الحجہ١٣٢٤ھ

زید صاحب علم متین ہے یعنی عالم ہے اور سیّد ومعمروپابندِصلٰوۃ ہے مگر اکثر جماعت سے نماز


 

 



[1] ردالمحتار ، باب الامامۃ ، مطبوعہ مصطفی البابی مصر ،  ١/٤١٤

[2] درمختار باب صفۃ الصلٰوۃ  مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٧١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن