دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ؕ[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔

تعالٰی کا یہ فرمان ہے کیا علم والے اور بے علم برابر ہوسکتے ہیں ۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ نمبر ٦٥٢:     از گندہ نالہ مرسلہ وزیر احمد                          ٩ جمادی الاخری یوم شنبہ ١٣٢٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید تمسکات میں سُود لکھوادلیتا ہے اور بیان کرتا ہے کہ میں صرف لکھوا لیتا ہوں اور چار پانچ برس ہوئے کہ اُس نے مع سود نالش کرکے ڈگری کرائی تھی اس صورت میں اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟بینواتوجروا

الجواب :

ہر گز نہیں، جس طرح سُود لینا حرام ہے یونہی سُود لکھوانا حرام ہے بلالکہ حدیث میں دوسرے کے لئے سُود کاکاغذلکھنے پر لعنت فرمائی [2]، اور ارشاد فرمایا کہ وہ اور سود لینے والا دونوں برابر ہیں[3]، تو خود اپنے لئے سود لکھوانا کیونکر موجبِ لعنت نہ ہوگا اور یہ زعم کہ میں لیتا نہیں محض اس کا اپنا ادعا ہے کہ قبول نہ ہوگا اور اگلی نالش مع سود اس کے کذب پر گواہ ہے غرض وہ فاسق ہے اور اسکے پیچھے نماز مکروہ تحریمی قریب بحرام واجب الاعادہ ہے یعنی نادانستہ پڑھ لی جب معلوم ہو جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہوں سب کا دُہرانا واجب ہے اور دانستہ پڑھی تو نماز دُہرانا جدا واجب ،اور اسکے پیچھے پڑھنے کا گناہ علاوہ۔لہذا توبہ کرے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٦٥٣:                     ٩رجب المرجب یوم یکشنبہ ١٣٢٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ جس میں اوصاف حسب ذیل ہوں وُہ شخص لائقِ امامت ہے یا نہیں؟

(١) نماز میں قرآن شریف جو پڑھتے ہیں اس میں کبھی نیچے کی آیت اوپر پڑھ جاتے ہیں کبھی آیت چھوٹ جاتی ہے۔

(٢) فجر کی نماز اکثر قضا پڑھا کرتے ہیں۔

(٣) ظہر کا وقت کبھی سونے میں گزر جاتا ہے ایسے تنگ وقت میںنماز پڑھتے ہیں کہ فرض پڑھتے ہی عصر کا وقت آجاتا ہے۔

(٤) مغرب کا وقت سیرِ بازار میں گزرتا ہے تنگ وقت میں واپس آتی ہیں،جب ان سے کہا جاتا ہے


 

 



[1] القرآن ٣٩/٩

[2] صحیح مسلم باب الرباء مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٢٧

[3] صحیح مسلم  باب الرباء  مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٢٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن