30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہر نیك وبد کا مساوی حق قرار دیں ۔جب صالح وطالح اُس میں یکساں ہیں تو تمھارے خاندان کی خصوصیت کہاں ہے اور جب ہر فاسق وبدکار کے پیچھے روابتاتے ہوتو عالم دین صالح ثقہ متقی سے کیوں اُلجھتے ہو،معلوم ہُوا کہ اپنے ہوائے نفس کے پیرو ہیں باقی بس،اﷲ تعالٰی اتباع شرع واطاعت علمائے دین کی توفیق بخشے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٦٥١: ٢١ ذی قعدہ١٣٢٢ھ: اندھے کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی یاتحریمی ہے یا نہیں اور یہ امامت کے واسطے سزاوارہے یا نہیں اور مولانا روم کے اس شعر کا کیا مطلب ہے: ؎
در شریعت ہست مکروہ اے کیا درامامت پیش کردن کور را
گرچہ حافظ باشد وچست وفقیہ چشم روشن بہ دگر باسد سفیہ
الجواب:
اندھا اگر تمام موجودین میں سب سے زیادہ مسائل کا جاننے والا نہ ہو اور اس کے سوا دوسرا صحیح القرأت صحیح العقیدہ غیرفاسق معلن حاضر جماعت ہے تو اندھے کی امامت مکروہ تنزیہی ہے اور اگر وہی سب سے زیادہ علم نماز رکھتا ہے تو اسی کی امامت افضل ہے،اگر حاضرین میں دوسراصحیح خواں بدمذہب یافاسق ملعن ہے اور اندھا ان سب عیبوں سے پاك ہے تو اسی کی امامت ضرور ہے، اور اگر صحیح خواں صرف وہی ہے جب تواصلًا دوسرا قابلِ امامت ہی نہیں۔دُرمختار میں ہے:
|
یکرہ تنزیھا امامۃ اعمی الا ان یکون اعلم القوم فھواولٰی اھ [1] |
نابینے شخص کی امامت مکروہ تنزیہی ہے البتہ اس صورت میں اس کی امامت اولٰی ہوگی جب وہ دوسروں سے زیادہ صاحب علم ہو اھ مختصرا(ت) |
حضرت مولو ی قدس اﷲ تعالٰی اسرارنا بسرہ النوری اُن آنکھوں میں کلام فرتے ہیں جن سے انھیں کام ہے جس کی چشم باطن روشن ہے اگر چہ علم بطور رسمی حاصل نہ کیا ہو علم رسمی کے عالم غیر عارف سے افضل واحق بالتقدیم ہے علمِ لدنّی علمِ رسمی سے بدرجہا اجل واکمل ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَاتَّقُوا اللہَ ؕ وَیُعَلِّمُکُمُ اللہُ ؕ[2] وقا ل اﷲ تعالٰیقُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الَّذِیۡنَ یَعْلَمُوۡنَ |
اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے اور اﷲ سے تقوٰی اختیار اور اﷲ تعالٰی ہی تمھیں علم کی دولت سے نوازتا ہے، اﷲ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع