30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طابق عمل کیاجائے گا۔ت)فتاوٰی عالمگیری میں ہے۔
|
الکتاب قد یفتعل ویزور والخط یشبہ الخط والخاتم یشبہ الخاتم ١[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
تحریر کبھی جعلی اور جھوٹی ہوتی ہے اسی طرح کبھی تحریر تحریر کے اور مُہرمُہر کے مشابہ ہوتی ہے۔(ت) واﷲ تعالٰی اعلم |
(٧) زمانہائے خلافت میں سلاطین خود امامت کرتے اور حضور عالمِ مکان ومایکون صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو معلوم تھا کہ ان میں فسّاق و فجّار بھی ہونگے فرمایا کہ ستکون علیکم امراء یؤخرون الصلٰوۃ عن وقتھا[2] (تم پر ایسے امراء وارد ہوں گے جو نمازوں کو وقت سے مؤخر کرینگے ۔ت) اور معلوم تھا کہ اہل صلاح کے قلوب ان کی اقتداء سے تنفر کریں گے اور معلوم تھا کہ اُن سے اختلاف آتشِ فتنہ کو مشتعل کرنے والا ہوگا اور دفع فتنہ دفع اقتداء فاسق سے اہم واعظم تھا ۔قال اﷲ تعالٰی وَ الْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِؕ[3]۔(فتنہ قتل سے بڑاو بدتر ہوتا ہے۔ت) لہذا دروازہ فتنہ بند کرنے کے لئے ارشاد ہوا: صلوا خلف کل بر وفاجر[4] (ہر نیك وفاجر کے پیچھے نماز ادا کرو۔ت)یہ اس باب سے ہے: من ابتلی بلیتین اختارا ھونھما(جوشخص دومصیبتوں میں مبتلا ہوجائے تو ان میں آسان کو اختیار کرے۔ت)اور فقہا کا قول تجوز الصلاۃ خلف کل بروفاجر(ہر نیك وفاجرکے پیچھے نماز ادا کرنا جائز ہے۔ت) اُسی معنی پر ہے جو اوپر گزرے کہ نماز فاسق کے پیچھے بھی ہوجاتی ہے اگر چہ غیر معلن کے پیچھے مکروہ تنزیہی اور معلن کے پیچھے مکروہِ تحریمی ہوگی مگر ان مدعیوں کے لئے اس حدیث و مسئلہ فقہ میں کوئی حجت وسند نہیں نفسِ جواز وصحت سے مساوات کیونکر نکلی کہ منافی ترجیح ہو ،اﷲ تعالٰی فرماتا ہے : اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیۡنَ کَالْفُجَّارِ ﴿۲۸﴾ [5] (کیاہم صاحب تقوٰی کو فاجر لوگوں کے برابر کردیں گے۔ت) یہی فقہاء برابر تصریح فرماتے ہیں کہ امامت کااحق اعلم قوم کو ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ،پھر جواز بھی غیر نماز جمعہ و عیدین و کسوف میں ہے ان نمازوں کی شرط وہ تنگ ہے کہ بے امامت عامہ بمعنی مذکور کسی صالح متقی کے پیچھے بھی نہیں ہوسکتی "کما تقدم بیانہ" پھر عجب تناقص ہے کہ اپنا استحقاق جتانے کے لئے تو امامت خاص اپنے خاندان کے لئے محصور کردیں کہ خاندان سے باہر کسی عالمِ دین کو بھی اُس کا استحقاق نہ مانیں اور عالمِ دین کی ترجیح رفع کرنے کو کل بروفاجر کا دامن تھامیں اور اسی امامت کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع