30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ [1] |
اور اپنوں میں سے اولی الامر کی اطاعت کرو۔(ت) |
آئمہ دین فرماتے ہیں صحیح یہ ہے کہ آیہ کریمہ میں اولی الامر سے مراد علمائے دین ہیں نص علیہ العلامۃ الزرقانی فی شرح المواھب وغیرہ فی وغیرہ (اس پر علامہ زرقانی نے شرح المواہب اور دیگر علماء نے اپنی کتب میں تصریح کی ہے ۔ت) دُرمختار میں ہے:
|
نصب العامۃ الخطیب غیر معتبرمع وجود من ذکر اما مع عدمھم فیجوز للضرورۃ [2]۔ |
عوام کا خطیب مقرر کرنا اس وقت معتبر نہیں ہے جبکہ مذکورہ افراد موجود ہوں، اگر مذکورہ افراد نہ ہوں تو عوام کا خطیب مقرر کرنا ضرورت کے تحت جائز ہے۔(ت) |
فتاوٰی قاضی خان و دُرمختار وغیرہما میں ہے :
|
خطیب بلا اذن الامام والامام حاضر لم یجز [3] الا ان یکون الامام امرہ بذلك [4]واﷲ تعالٰی اعلم ۔ |
اگر کسی نے امام کی اجازت کے بغیر خطبہ دیاحالانکہ امام حاضر تھا تو یہ جائز نہیں البتہ اس صورت میں جائز ہوگا جب امام نے اسے اس بات کا حکم دیا ہو ۔(ت) |
(٦) عالم سے اُن کی منازعت مذموم وممنوع اور ان کا دعوٰی مردود ونامسموع ، جوابات سابقہ میں واضح ہولیا کہ امامت میں وراثت نہیں ، نہ وہ کسی کاحقِ خاندانی ہے بلالکہ حقِ علمائے دین ہے اور انھیں کو تقدیم و ترجیح ہے خصوصًا امامت جمعہ و عیدین کہ یہاں بے اُن کے اذن کے محض باطل ہے اور سالہاسال تك عالم کا امامت کرنا اور ان کا معترض نہ ہونا دلیل واضح ہے کہ وہ عامیانہ خیالا ت کے طور پر بھی کوئی استحقاق محکم اس کا نہ رکھتے تھے کہ ان کے خاندانی سے باہر کوئی امام نہ ہو، نہ اس وقت ان کے پاس کوئی سندتھی ورنہ ضرور ظاہر کرتے ،امامت اگر ان کا خاندانی حق ہوتی ہر گز سالہاسال دوسرے کو اُس میں تصرّف کرتے دیکھ کر ساکت نہ رہتے ، اب کہ منازعت تازی بات (نیامعاملہ) ہے جس طرح ائمہ دین تصریح فرماتے ہیں کہ جب ایك شخص کسی شےئ میں برسوں تصرف کرے اوردوسرا دیکھے اور مانع نہ ہو پھر دعوٰی کرے کہ میرا حق ہے تو اس کا دعوٰی ہر گز مسموع نہ ہو گا ۔عقودالدریہ میں فتاوٰی علّامہ غزی سے ہے:
|
سئل عن رجل لہ بیت فی داریسکنہ |
ایك ایسے آدمی کے بارے میں پُوچھا گیا جس کا ایک |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع