30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تنویرالابصار ودُرمختار وغیرہما میں ہے:
|
الاحق بالامامۃ تقدیما بل نصبا مجمع الانھر الاعلم باحکام الصلٰوۃ[1]۔ |
امامت کے لئے مقدم ہونے بلالکہ مقرر کرنے میں زیادہ حقدار وہ ہے مجمع الانہر جو شخص احکامِ نماز سے زیادہ آگاہ ہو۔(ت) |
(٤) بیشك جو عالمِ دین کے مقابل جاہلوں کو امام بنانے میں کوشش کرے وہ شریعتِ مطہرہ کا مخالف اور اﷲ ورسول اور مسلمانوں سب کا خائن ہے۔حاکم،وعقیلی ،طبرانی وابن عدی وخطیب بغدادی نے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی حضورپُر نور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
من استعمل رجلا من عصابۃ وفیھم من ھوارضی اﷲ منہ فقد خان اﷲ ورسولہ و المؤمنین [2]۔ |
جوکسی جماعت سے ایك شخص کو کام مقرر کرے اور اُن میں وُہ موجود ہو جو اﷲ عزوجل کو اس سے زیادہ پسندیدہ ہے بیشك اس نے اﷲ ورسول اور مسلمانوں سب کے ساتھ خیانت کی۔(ت) |
(٥) امامت جمعہ وعیدین وکسوف ،امامت نماز پنجگانہ سے بہت تنگ تر ہے ۔پنجگانہ میں ہر شخص صحیح الایمان،صحیح القرأۃ،صحیح الطہارۃ،مردعاقل ،بالغ، غیرمعذور امامت کر سکتا ہے یعنی اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی اگرچہ بوجہ فسق وغیرہ مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہو تجوز الصلاۃ خلف کل بروفاجر(نماز ہرنیك وفاجر کے پیچھے جائز ہے۔ت) کے یہی معنی ہیں مگر جمعہ و عیدین و کسوف میں کوئی امامت نہیں کرسکتا اگرچہ حافظ قاری متقی وغیرہ وغیرہ فضائل کا جامع ہو مگر وُہ جو بحکم شرع عام مسلمانوں کا خود امام ہو کہ بالعموم اُن پر استحقاقِ امامت رکھتاہو، یا ایسے امام کا ماذون و مقرر کردہ ہو اوریہ استحقاق علی الترتیب صرف تین طور پر ثابت ہوتا ہے۔
اوّل: وہ سلطان اسلام ہو۔
ثانی: جہاں سلطنت اسلام نہیں وہاں امامتِ عامہ اس شہر کے اعلم علمائے کو ہے۔
ثالث: جہاں یہ بھی نہ ہو وہاں بمجبوری عام مسلمان جسے مقرر کرلیں، بغیر ان صورتوں کے جو شخص نہ خود
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع