30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فوض واسند فی مرض موتہ لمن اراد صح لان مختار الارشد ارشد فھو باطل لان الرشد صفۃ قائمۃ بالرشید لاتحصل لہ بمجرد اختیار غیرہ لہ کما لا یصیرالشخص الجاھل عالما بمجرد اختیار الغیرلہ فی وظیفۃ التدریس وکل ھذہ امورنا شئۃ عن الجہل واتباع العادۃ المخالفۃ لصریح الحق بمجرد تحکیم العقل المختل ولاحول ولا قوۃ الّا باﷲ العلی العظیم[1] (ملخصا) واﷲ تعالٰی اعلم |
مرضی کے مطابق کسی کوك حقوق تفویض کردیتاہے توصحیح ہے کیونکہ عقلمند کا اختیار درست ہی ہوتا ہے ،پس یہ باطل کیونکہ وقف کے معاملات میں رشد ایسی صفت ہے جو رشید کے ساتھ قائم ہوتی ہے ،یہ محض غیر کی پسندیدگی کی وجہ سے کسی کو حاصل نہیں ہوجاتی ،جیسا کہ جاہل شخص کے لئے غیر کے محض وظیفہ تدریس پسند کرنے سے جاہل عالم نہیں بن سکتا ،یہ تمام امور جہالت اور ایسی عادت پر مبنی ہیں جو عقل میں خلل کی بنا پر صریح حق خلاف حکم جاری کرتی ہے لاحول لاقوۃالّا باﷲالعلی العظیم (ملخصًا) واﷲ تعالٰی اعلم (ت) |
(٢) اہلسنت کے مذہب میں امامت حق خاندانی نہیں کہ یہ رافضیوں میں جاہل رافضیوں کاخیال ہے۔ اسی بنا پر ان کے نزدیك امامت بعد حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حق امیر المؤمنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ تھی۔ شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو معاذ اﷲ ناحق پہنچی کہ مولٰی علی حضور کے خاندان اقدس میں سے تھے نہ شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین ،آج تك اُن کے جہال عوام کو یہی بہکاتے ہیں کہ خاندان کی چیز خاندان سے باہر نہیں جاسکتی صدیق و فاروق کیونکر مستحق ہوگئے، اور اہلسنت یہی جواب دیتے ہیں کہ یہ دنیوی وراثت نہیں دینی منصب ہے اور میں وہی مستحق ومقدم رہے گا جو افضل ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم
(٣) امامت اصل حق حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ہے کہ نبی اپنی امّت کا امام ہوتاہے قال اﷲ تعالٰی اِنِّیۡ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًاؕ=[2] (اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے بلا شبہ میں آپکو لوگوں کا امام بنانے والا ہوں۔ت)(٢؎)
اب حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تو نبی الانبیاء وامام الائمہ ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ، اور ہرعاقل جانتا ہے جہاں اصل تشریف فرما نہ ہو وہاں اُس کا نائب ہی قائم ہوگا نہ کہ غیر اور تمام مسلمان آگاہ ہیں کہ علمائے دین ہی نائبانِ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہیں نہ جہال ،تو امامت خاص حقِ علماء ہے اس میں جہال کواُن سے منازعت کا اصلًا حق نہیں ،ولہذا علمائے کرام نے تصریح فرمائی ہے احق بالامامۃ اعلم قوم ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع