دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

(٦) اگر کسی گھرانے میں سابق سے امامت رہی پھر ان کے ایك شخص سے مسلمانوںنے ناراض ہوکر اسے امامت سے معزول کیاہواور باآنکہ اس خاندان میں دو تین شخص اور اسی کے مثل موجود ہوںاُن کے ہوتے ہوئے ایك عالم دین کو امامت کے لئے منتخب کیا اور برسوں اس عالم یااُس کے نائب نے جمعہ پڑھایا اوراس گھرانے والوں نے بھی بلا نزاع اُس کے پیچھے نمازِ جمعہ پڑھی ہو پھر کئی سال کے بعد دفعۃً وہ لوگ مدعی ہوں کہ امامت ہمارا حق خاندانی ہے اوراس بنا پر عالم کی امامت چھیننا چاہیں تو اُن کا یہ فعل محمود یا مذموم وممنوع ، اور یہ دعوٰی مسموع ہے یاممنوع و مدفوع ،اور اگر اب یہ لوگ زمانہ ریاست اسلام کی کوئی سند مہری ظاہر کریں کہ امامت ہمارے ہی خاندان کی ہے تو وہ سند شرعًا مستند ہے یا نہیں۔

(٧) اگر یہ لوگ اپنے اوپر علمِ دین کی ترجیح دفع کرنے کو حدیث صلواخلف کل بروفاجر (ہر نیك اورفاجر کے پیچھے نماز ادا کرلو۔ت) پیش کریں تو ان کا استدلال صحیح ہے یا باطل۔بینوا توجروا۔

الجواب:

(١) امامت میں وراثت جاری نہیں ورنہ سہام فرائض پرتقسیم ہو اوربحکم آیہ کریمہ

یُوۡصِیۡکُمُ اللہُ فِیۡۤ اَوْلٰدِکُمْ ٭ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ۚ[1]اﷲ تعالٰی تمہاری اولاد کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ دو بیٹیوں کے برابر بیٹے کا حصہ ہوگا۔ت)دوہراحصہ بیٹوں کو ملے اور اکہرا بیٹیوں کو اور بحکم آیہ کریمہفَاِنۡ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمۡ

[2] (ان بیویوں کے لئے آٹھواں حصہ ہے اگر خاونداولاد چھوڑ گئے ہوں۔ت) آٹھویں دن کی امامت بی بی کو ملے بلالکہ پیٹ کے بچّے بھی امامت کا حصہ پائیں کہ شرعًا وارث تو وہ بھی ہیں،عورات واطفال کا اصلًا اہلِ امامت نہ ہونا ہی دلیل واضح کہ امامت میں وراثت نہیں کہ وراثت خاندانی اُسی شیئ میں جاری ہوسکتی ہے جو ہر وارث کو پہنچ سکے بلالکہ سب کو معًا پہنچنا لازم ،اور امامت میں تعدد محال ،تو کس بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ امام کے بعد اُس کے وارثوں ہی میں امامت ضرور ہے ،یہ صریح جہل مبین ہے ۔ردالمحتار میں ہے :

اعتقادھم ان خُبزالاب لابنہ لایفید لمافیہ من تغیر حکم الشرع ومخالفۃ شرط الواقف واعطاء الوظائف من تدریس وامامۃ وغیرھا الی غیر مستحقھا[3]وکذلك اعتقادھم ان الارشد اذا

ان کا یہ اعتقاد کہ باپ کی روزی بیٹے کے لئے ہے مفید نہیں،کیونکہ اس میں حکمِ شرع کی تبدیلی ہے اور واقف کی شرط کی مخالفت ہے اور تدریس ،امامت وغیرہ پر غیر مستحق کے لئے وظائف کا عطا کرنا ہے۔اسی طرح ان کا یہ اعتقاد کہ زیادہ صاحب عقل اپنی مرضِ موت میں جب اپنی

 


 

 



[1] القرآن ٤/١١

[2] القرآن ٤/١٢

[3] ردالمحتارمطلب فیما شاع فی زماننا من تفویض نظر الاوقاف للصغیر مطبوعہ مصطفی البابی مصر ٣ /٤٢٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن