دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مسئلہ نمبر٦٤٢:      از کلی ناگرپرگنہ پُورن پور ضلع پیلی بھیت مرسلہ اکبر علی صاحب                      ٥ جمادی الآخرہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك شخص مدّتِ دراز سے امامت کرتا ہے اور بہ مشورہ اہلِ اسلام پیش امام ہے اور بعد اس امامت کرنے کے پیش امام نے اپنے گھر میں حرام کرایا اور ایك عورت کا حرام پیٹ اپنے گھر میں گروایا تو اب اس کوامامت کرنی چاہئے یانہیں؟

الجواب:

اگرثابت ہوکہ اس نے حرام کروایا یا حرام کا سامان جمع کیا یا حرام میں کسی طرح ساعی ہوا یا اس پر راضی ہوا تو وہ فاسق ہے اُسے ہرگز امامت نہ کرنی چاہئے اوراگر ان میں سے کچھ نہ تھا بلالکہ عورت کسی طرح معاذاﷲ حرام میں مبتلا ہوئی اور اُسے حمل رہا اُس نے اس کی پردہ پوشی کے لئے اسقاط حمل کروایا جبکہ بچہ میں جان نہ پڑی تھی تواس پر الزام نہیں بلالکہ پردہ پوشی امرحسن ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٦٤٣:    ازکلی ناگر پرگنہ پُورن پور ضلع پیلی بھیت مرسلہ اکبر علی خان          ٥ جمادی الاخری ١٣٢٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ پیش امام نے اپنے نفس کے واسطے جھوٹ بولا اور یہ کہا میرے گھر آگ لگ گئی ہے تو اس سے پیش امام کی امامت میں فرق تو نہیں آیا اور یہ پیش امام امامت کے لائق ہے یا نہیں؟

الجواب:

 اگر اس نے جھوٹ بول کر لوگوں کو دھوکہ دیا اُن سے کچھ مال وصول کیا تو وہ فاسق ہے امامت سے معزول کیا جائے اور اگر مراد یہ نہیں تو مراد واضح کی جائے کہ اُس کا جواب دیا جائے ،ایسے گول الفاظ سوال میں لکھنا نادانی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٦٤٤: از پیلی بھیت محلہ منیرخاں مرسلہ جناب مولانا مولوی وصی احمد صاحب محدّث سُورتی رحمہ اﷲ تعالٰی : کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں :

(١) کیاامامت میں شرعًا وراثت جاری ہے کہ امام مرجائے تو اُس کے بعد اُسی کی اولاد یاخاندان سے امام ہونا ضرور ہے ، غیر شخص امام ہوتو اُن کے حق میں دست اندازی ہو۔

(٢) کیا اہلسنّت کے مذہب میں امامت حق خاندانی ہے کہ امام کے بعد اُس کے خاندان سے باہر جانا اُن کی حق تلفی ہے۔

(٣) امامت اصل حق علمائے دین کا ہے یا جاہلوں کا۔

(٤) اگر امامت کے شرعًا احق والیق علماء ہیں تو جو لوگ عالم دین،صالح ،متدّین ، جامع جملہ شرائط امامت کے ہوتے ہوئے جاہلوں کو امام بنائیں یا بنانا چاہیں یا اس میں کوشش کریں اُن پر شرعًا الزام ہے یا نہیں۔

(٥) امامت پنجگانہ وامامت جمعہ و عیدین کا ایك ہی حکم ہے یا کیا فرق ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن