30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ نمبر ٦٤١: از کلی ناگرپرگنہ پورن ضلع پیلی بھیت مرسلہاکبر علی ٥ جمادی الاخری ١٣٢٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ منکوحہ زید کو لفظ طلاق کہنے کا ثبوت نہ پاکر پندرہ بیس مردمانِ اہلِ اسلام نے مشورہ کرکے اپنا پیش امام مقرر کیا اور مسئلہ دیکھا کہ جس پر مواہیر علمائے دین چسپاں تھیں اور علمائے دین نے نماز پڑھانے کی اجازت زید کو دی اور پیش امام مدّت دراز سے امامت کرتے ہیں اور نمازِجمعہ بھی پڑھاتے ہیں اور پیش امام حرام کاروں کو بھی نصیحت کرتے ہیں اورحرام کاروں نے نصیحت کرنے کے سبب سے دو جماعتیں کرلی ہیں ۔اب ایك مولوی صاحب ان کے یہاں وارد حال مقیم ہیں کہ جو غیر اﷲ کا جانور ذبح کرتے ہیں مولوی صاحب بھی انکے یہاں کھاتے ہیں جمعہ کے روز وہ لوگ جو امام سے برگشتہ تھے مولوی صاحب کو مسجد میں لائے اور بروقت آنے مولوی صاحب کے پیش امام اُٹھے اور منبر پر بیٹھ گئے اوراذان کاحکم دیا کہ اذان پڑھو ،اور جولوگ پیش امام سے برگشتہ تھے اور مولوی صاحب کو لائے تھے پیش امام سے کہا منبر سے تم اترو یہ مولوی صاحب نماز پڑھائیں گے ،جن مردمانِ اہل اسلام نے کہ پیش امام اپنا مقرر کیاتھا اور جو پیش امام منبر پر بیٹھے تھے اُن کے روبرو اذان کہی گئی اس پر مولوی صاحب بولے کہ یہ پیش امام طلاقی ہے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے،پیش امام نے اسی وقت مسئلہ باجازت نمازبمواہیر علمائے دین پیش کیا مولوی صاحب نے مسئلہ دیکھ کر پھینك دیا اور کہا کہ یہ مسئلہ درست نہیں ، یہ کلام مولوی صاحب کا سن کر جن اہلِ اسلام نے اپنا پیش امام مقرر کیا تھا پیش امام سے کہا کہ نماز پڑھاؤ اور مولوی صاحب سے کہا کہ ہم کو اعتبار اس مسئلہ کا ہے کہ جس پر مواہیر علمائے دین موجود اورچسپاں ہیں اگر یہ مسئلہ غلط ہوتا تو مواہیر علمائے دین کیونکر اس پر چسپاں کرتے،اگر تمہاری نماز ان کے پیچھے نہیں ہوسکتی ہے تو نہ ہو ہماری نماز ہوسکتی ہے،یہ کلام اہلِ اسلام کا سُن کر مولوی صاحب مسجد سے باہر چلے گئے اور بعد ہوجانے نمازِجمعہ کے پھر مسجد میں آئے اور دوسری مرتبہ مولوی صاحب نے خطبہ پڑھا اور جمعہ کی نماز پڑھائی،تو حاصل کلام یہ کہ اول جمعہ کی نماز ہوجانے کے بعد دوسری نماز جمعہ کی ہوسکتی ہے اور مولوی صاحب جدید واردحال امامت کے لائق ہیں یا نہیں؟بینوا توجروا
الجواب:
جمعہ کے لئے امام وہی ہوسکتا ہے جس کا تقرر بادشاہِ اسلام سے چلاآتا ہے یا وہ کہ جسے بضرورت عام مسلمان مقرر کرلیں نمازِ جمعہ قصدًا چھوڑ کر چلاجانا اور پھر بعد ختمِ جماعت اپنے چند آدمیوں کو لاکر اُسی مسجد میں دوبارہ خطبہ ونماز قائم کرنا ہر گز جائز نہیں ، یہ پچھلی نماز نہ ہوئی، اور یہ دوسرا شخص گناہگار ہُوا،اور فتوٰی شرعی کو زمین پر پھینك دینے سے اُس کاحکم بہت سخت ہوگیا۔عالمگیری وغیرہ میں اسے کفر تك لکھا ہے ۔یہ جدید شخص امام بنانے کے لائق نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع