دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بندوبست نہ کریں تو دیوّث ہیں ،اور ایسوں کو امام بنانا گناہ ۔اور اگر تمام بدن سر سے پاؤں تك موٹے کپڑے میں خوب چُھپا ہُوا ہے صرف منہ کی ٹکلی کُھلی ہوئی جس میں کوئی حصہ کان کا یا ٹھوڑی کے نیچے کا یا پیشانی کے بال کا ظاہر نہیں تو اب فتوٰی اس سے بھی ممانعت پر ہے اور یہ امر شوہروں کی رضا سے ہو تو اُن کی امامت سے بھی احتزاز انسب کہ سد فتنہ اہم واجبات شرعیہ سے ہے واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٦٣٩:     از مانوگاجہ ملك پیراگ مرسلہ نیاز محمدخاں بدایونی         ٣ ربیع الاخری یوم سہ شنبہ ١٣٢٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ استنجاء کلوخ سے نہیں اسی وقت پیشاب کیا اور فورًا پانی سے استنجاء لے لیا ان کی امامت کیسی ہے؟

الجواب:

اس صورت میں ترك سنّت ضرور ہے مگر صرف پانی اگر انقطاع قطرہ ہوجاتا اور ان لوگوں کو اطمینان مل جاتا ہے تو یہ امر اس حد کا نہیں جس کے ترك پرا ن کی امامت کو ناجائز کہا جائے جبکہ ان کا منشاء کوئی امر قبیح مثل استخفاف سنت حضرت امیرالمؤمنین فاروقِ اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نہ ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم ۔

مسئلہ نمبر٦٤٠:      ازحیدرآباد دکن مرسلہ حسین خان بوساطت مولوی ضیاء الدین صاحب         ٥ ربیع الآخر ١٣٢٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متینِ مصطفی اس مسئلہ میں کہ ایك مولوی صاحب نے مذہب حنفی ترك کرکے مذہب حنبلی اختیار کیا ہے اور وجہ تبدیل مذہب یہ بتاتے ہیں کہ قریب زمانہ وقت حضرت جناب سیّد عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز نے مذہب حنبلی اختیار فرمایا اس لئے میں نے بھی تبدیل مذہب کیا ،بس بصورت صحت بیان مولوی صاحب نسبت تبدیل مذہب اقتدائے مولوی صاحب حسبِ اصول حنفیہ درست ہے یا نہیں جبکہ وہاں کثرت سے حنفی لوگ لائقِ اقتدا موجود ہوں۔

الجواب: ان بلاد میں کہ جہاں نہ حنبلی مذہب کے عالم ہیں نہ کتابیں ، حنفیت چھوڑ کر حنبلیت اختیار کرنا ہر گز جائز نہیں ، انتقال کرنے والا مذہب حنفی کا عالم تھا تو یہ انتقال صراحۃً مراد شرع کے مضاد ہوگا کہ شرع نے طلب علم کا حکم فرمایا اور یہ ترك علم وطلب جہل کرتا ہے حاشاﷲ حنبلیت جہل نہیں چاروں مذہب حق وہدی ورشاد ہیں مگر جہاں نہ جس مذہب کے عالم نہ کتابیں وہاں اس کا اختیار صراحۃً اپنے جہل کا اختیار ہے اور اگر اول سے جاہل تھا تو اپنے لئے علم وعمل کا دروازہ بند کرتا ہے احکام ِحنفیت سے آگاہ نہ تھا تو فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ [1] (اہل ذکر سے پوچھو ۔ت)کے امتثال پرتو قادر تھا اب کہ وُہ مذہب اختیار کرتا ہے جس کے ہلِ ذکر بھی یہاں نہیں تو صراحۃً جہل کے ساتھ عجز ملتا اور اپنے منہ پر شریعت مطہرہ کا بند کرتا ہے واﷲ الھادی


 

 



[1] القرآن ۱۶/۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن