دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الجواب :

ایسے شخص کو کہ مہتم ہے امام بنانا نہ چاہئے لان التھمۃ توجب تقلیل الجماعۃ وھوعکس مقصود الشریعۃ (کیونکہ تہمت جماعت کی قلت کا سبب ہے اور وہ مقصود شریعت کے خلاف ہے۔ت) مسلمانوں کو چاہئے کہ دوسرے شخص سنّی صحیح العقیدہ غیر فاسق وغیر مہتم کو کہ قرآن عظیم صحیح پڑھاتا ہو اور نماز و طہارت کے مسائل سے آگاہی رکھتا ہو امام مقرر کریں،اور یہ شخص کہ کسی طرح اُس عادت سے باز نہیں آتا امامت سے جُدا کردیا جائے،نہ مسجد میں سکونت کرے لان الخلوۃ القبیحۃ بالامرد اخبث من الخلوۃ بالاجنبیۃ فینزہ المسجد عنہ(کیونکہ بے ریش لڑکے کےساتھ خلوت قبیحہ ،اجنبیہ خاتون سے بھی بدتر ہے ،لہذا اس سے مسجد کو پاك کرنا ضروری ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٦٣٦: ازحیدرآباد دکن یاقوت پورہ مسجد کمیلہ مکان ٢٨٩٠ مرسلہ سید عبداللطیف صاحب  بتوسط مولوی ابو المساکین محمد ضیاء الدین صاحب مہتمم تحفہ حنفیہ ٢ربیع الآخر شریف ١٣٢٢ہجری

کیا فرماتے ہیں علمائے دینِ محمدی ومستفیدانِ شریعتِ مصطفوی وتابعینِ مذہب حنفی اس مسئلہ میں کہ ایك صاحب نوجون ،خوبصورت ،لائقِ امامت،قرأت سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں اور مسائل ماتجوزبہ الصلٰوۃ سے واقف مذہب حنفی کے تابع ہیں،دوسرے صاحب حال میں مذہب حنفی ترك کرکے مذہب حنبلی اختیار فرمائے ہیں ،فنِ قرأت سے بمقابلالہ صاحب اوّل کے ناواقف ہیںمگر مسائل ماتجوزبہ الصلٰوۃ اور قدرے ریش بھی رکھتے ہیں پس حالت مندجہ بالا میں حسبِ قواعدِ حنفیہ بغرضِ امامت بلا کسی علّت وکراہت کے ہر دو صاحب میں سے کس کو ترجیح دی جاسکتی ہے جس مقام پر کثرت سے مقتدی تابعین مذہب حنفی کے بوقتِ جماعت موجود ہوں۔السائل حسین خاں حنفی

الجواب:

عبارت سوال ابہام واجمال وتعداد احتمال رکھتی ہے دوسرے صاحب فنِ قرأت سے بمقابلالہ صاحب اوّل کے ناواقف ہیں ممکن یہ ناواقفی صرف امور زائدہ میں ہو جن پر صحت وفسادِ نماز مبنی نہیں اگرچہ واجباتِ تجوید بلالکہ واجباتِ شرع سے بھی ہوں یا شرعًا خواہ تجویدًا بھی صرف محسّنات ومستحسنات ہوں جیسے وقف ووصل ومدوقصر و اظہار واخفاء وتفخیم وترقیق وروم واشمام وغیرہا کہ اکثر ان میں واجبات ِتجوید سے ہیں اورامثال ومدمتصل کی رعایت شرعًا بھی واجب اور ترك حرام مگر ان میں کسی کا ترك اصلًا مفسدِ نماز نہیں اور ممکن کہ امور لازمہ میں ہو جیسے تمایزِ حروف جہاں تغیر موجبِ فسادمعنی ہو ، صورت ِثانیہ میں صاحب دوم کے پیچھے نماز باطل وفاسد ہوگی بخلاف صورت اولٰی ،اور دوسرے صاحب قدرے ریش بھی رکھتے ہیں اس میں بھی دو احتمال ہیں ایك یہ کہ ان کے تھوڑی تھوڑی داڑھی نکلی ہے، پہلے صاحب محض امرد ہیں اس تقدیر پر پہلے صاحب کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہوگی،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن