دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ایسے شخص کے پیچھے نماز مکروہ ہے۔اور وہ دوسراحافظ اگر بلاعذر شرعی جماعت ِ مسجد میں کبھی آتا ہے کبھی نہیں تو ترك جماعت بھی فسق ہے اس کے پیچھے بھی نماز مکروہ ۔ایسی صورت میں تیسرے شخص کو امام کیا جائے جو عقیدۃً پورا سنّی ہو ، قرآن مجید صحیح پڑھتا ہو ،فاسق نہ ہو مسائل نماز وطہارت سے خوب واقف ہو۔اور اگر دوسراحافظ سنّی صحیح العقیدہ صحیح خواں غیر فاسق ہے جماعت کو جس وقت اس مسجد میں نہیں آتادوسری مسجد میں جاتا ہے یا کسی عذر صحیح شرعی کے سبب ترك کرتا ہے تو اس کی اقتداء میں حرج نہیں، اس کے ہوتے ہوئے وہ امامِ مقرر نماز نہ پڑھائے ۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٦٣٤:           ٢٢ شعبان المعظم ١٣٣٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس مسجد میں امام مقرر موجود ہو اس کی بغیر اجازت دوسرا شخص نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟بینوا تؤجروا۔

الجواب:

 بے اس کی اجازت کے دوسرے کو امامت نہ چاہئے جبکہ وہ امام معیّن صالح امامت ہو یعنی سنّی صحیح العقیدہ کہ قرآن عظیم صحیح پڑھے اوراس کافسق ظاہر نہ ہو ۔دُرمختار میں ہے:

امام المسجد الراتب الاولی بالامامۃ من غیرہ ملطقا [1]الخ وفی ردالمحتار من التتارخانیۃ مایفید المنع ان ام بلااذن٢ [2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسجد کا مقررہ امام ہر حال میں دوسروں سے افضل ہوتا ہے الخ ردالمحتار میں تتارخانیہ سے جوکچھ مذکور ہے وہ مفید منع ہے اگر دوسرا بلا اجازت امامت کرائے(ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٦٣٥:    ٢٨ رجب ١٣٢١ھ

 کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مسجد میں رہتا ہے اور امامت پر مقرر ہے اور اس کی حالت یہ ہے کہ امرد لڑکوں سے محبت رکھتا ہے اور ایك لڑکا ضرور رکھتا ہے جب اس کو چھوڑ دیتا ہے دوسرا تجویز کرلیتا ہے،خلوت میں بھی لڑکے اس کے پاس بیٹھتے ہیں،بعض وقت انھیں پیار کرتے دیکھا گیا اس کی شکایت میں شخص مذکور کو پولیس تك بھی پہنچنا ہُوا مگر پولیس کی دھمکی پر بھی باز نہ آیا ،آخر مسلمانوں نے اپنی مسجد سے نکال دیا کہ ہم مسجد میں ایسی ناشائستگی پسند نہیں کرتے۔اب دوسری مسجد میں آیا، یہاں بھی وہی حال ہے ایسی صورت میں اسے امام بنانا اُس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟بینواتوجروا


 

 



[1] دُر مختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣

[2] ردالمحتار بحوالہ تاتار خانیہ باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن