دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

یا سر کے بالوں کا کوئی حصہ کھولے پھرتی ہے اور شوہر مطلع ہے اور شوہر باوصف قدرت منع نہیں کرتا تو دیوّث ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ورنہ نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٦٣١: از جائس ضلع رائے بریلی محلہ زیر مسجد مکان حاجی ابراہیم مرسلہ ولی اﷲ صاحب ٢ ربیع الاول شریف ١٣٢٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دو شخص ہیں اور دونوں عالم اور پابندصوم و صلٰوۃ کے ہیں مگر ایك رذیل ایك شریف ،دونوں میں سے کس کو ترجیح ہوگی مرتبہ اور امارت وغیرہ میں ۔بینواتوجروا۔

الجواب:

امامت میں بعد اس کے دو٢ شخص جامع شرائط ِامامت سُنّی العقیدہ غیرفاسق مجاہر ہوں، قرآن عظیم صحیح پڑھتے حروف مخارج سے بقدر تمایزادا کرتے ہوں،سب سے مقدم وہ ہے کہ نماز و طہارت کے مسائل کا علم زیادہ رکھتا ہو پھر اگر اس علم میں دونوں برابر ہوں تو جس کی قرأت اچھی ہو ،پھر جو زیادہ پرہیزگار ہو شبہات سے زیادہ بچتا ہو ،پھر جو عمر میں بڑا ہو ،پھر جو خوش خلق ہو، پھر جو تہجد کا زیادہ پابند ہو،یہاں تك شرف نسب کا لحاظ نہیں ۔جب ان باتوں میں برابر ہوں تو اب شرافت نسب سے ترجیح ہے۔

فی التنویر والدراَلْاَحَقُّ بالامامۃ الاعلم باحکام الصلٰوۃ بشرط اجتنابہ للفواحش الظاہرۃ ثم الاحسن تجویدا ثم الاورع ثم الاسن ثم الاحسن خلقابالضم الفۃ بالناس ثم اکثرھم تھجدا ثم الاشرف نسبا[1]اھ مختصرا۔

تنویر اوردرمختار میں ہے امامت کا زیادہ حقدار وہ ہے جو احکامِ نماز سے زیادہ آگاہ ہو بشرطیکہ وہ فحش گناہوں سے اجتناب کرنے والا ہو ،اس کے بعد جو قرأت و تلاوت کی تجوید میں زیادہ اچھاہو، پھر صاحبِ تقوٰی ،پھر عمر میں بڑا، پھر جو اخلاق میں سب سے اچھاہو ،شارح نے کہا خُلق ضمہ خاء کے ساتھ لوگوں سے ملنساری کو کہتے ہیں ۔پھر زیادہ تہجد گزار ،پھر خاندانی شرف والا اھ اختصارًا(ت)

ہاں اگررذیل اس درجہ کا ہے کہ اس کی امامت سے عام لوگ نفرت کرتے ہیں،جماعت میں خلل پڑتاہے تو اس کی امامت نہ چاہئے،

لان التنفیر من اشد ما یحترز عنہ

کیونکہ یہاں سب سے زیادہ جس بات سے بچنا ضروری ہے

 


 

 



[1] ردمختار باب الامامۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٤٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن