دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اقوال ضلالت سُنے،پسندکئے اور ان پرراضی ہوئے،ان کی اشاعت کی حمایت کی،یہ سب کل بوجہ رضاونصرت باطل اہلِ باطل واربابِ ضلال اوراسی حکم میں ان کے شریك حال ہوگئے ،کچھ وہ ہیں جن بیچاروں کو اطلاع نہیں کہ ان ظلمہ نے کیا کہا ہے صرف مولویوں کا جلسہ سُن کر شریك ہوگئے جب تك مطلع نہ ہوئے معذور ہیں بعداطلاع پھرشریك رہے تو اقل درجہ فاسق ضرورہیں اورفاسق کے پیچھے بھی نمازمکروہ۔فتاوٰی حجہ وغنیہ شرح منیہ وغیرہما میں تصریح فرمائی کہ یہ کراہت تحریم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٦٢٩:      ازبریلی محلہ سرخہ ٢٧محرم الحرام ١٣١٩ھ

علمائے دین ومفتیان شرع متین کیافرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ گروہ وہابیین یعنی فرقہ غیر مقلدین داخل ہے اہل سنت وجماعت میں خارج ان سے اور فرقوں ضالہ سے اور ہم مقلدوں کو ان کے ساتھ مخالطت اور مجالست کرنا اور ان کو اپنی مساجد میں باوجود خوفِ فساد کے آنے دینا درست ہے یا نہیں،اور ان کے پیچھے نمازپڑھناکیساہے ؟ بینوابالتفصیل توجروا بالاجر الجزیل۔

الجواب:

فی الواقع فرقہ غیر مقلدین گمراہ بددین ضالین مفسدین ہیں انھیں امام بنانا حرام ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنا منع ہے ، ان کی مخالطت آگ ہے ۔صورۃمذکورہ سوال میں انھیں مساجد میں ہرگزہرگز نہ آنے دیاجائے۔قال اﷲ تعالٰی:

وَعَہِدْنَاۤ اِلٰۤی اِبْرٰہٖمَ وَ اِسْمٰعِیۡلَ اَنۡ طَہِّرَا بَیۡتِیَ[1]

ہم نے ابراہیم واسمٰعیل سے یہ وعدہ لیا کہ وہ میرے گھر کو صاف رکھیں گے۔(ت)

حدیث میں ہے:

امرالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ببناء المساجد فی الدور وان تنظف وتطیب٢[2]۔

حضور اکرمصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے محلوں میں مساجد بنانے اور انھیںستھرا ونظیف اور خوشبوداررکھنے کا حکم دیا۔(ت)

نجاستیں درکنار قاذورات مثل آب دہن و آب بینی باآنکہ پاك ہیں مسجد سے ان کو دور کرنا واجب تو بدمذہب گمراہ لوگ کہ ہر نجس سے بدتر نجس ہیں۔حدیث میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] القرآن ٢/١٢٥

[2] سنن ابو داؤد باب اتخاذ المساجد فی الدور مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٦٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن