دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

خاص یہ لفظ کہ عالم کے پیچھے نماز ایسی ہے جیسے نبی اکرم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے کسی حدیث میں نظر سے نہیں گزری ،ہاں یہ صحاح کی حدیث ہے کہ: العلماء ورثۃ الانبیاء[1] (علماء انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کے وارث ہیں)اور ہدایہ میں ہے:

من صلی خلف عالم تقی فکانماصلی خلف نبی٢[2]

لکن لم یعرفہ المخرجون وقال الزیعلی ھو غریب

جس نے کسی عالم متقی کے پیچھے نماز پڑھی گویا نبی کے پیچھے پڑھی۔ (لیکن اصحابِ تخریج کے ہاں یہ حدیث معروف نہیں امام زیلعی نے اسے غریب قرار دیاہے۔ت)

امام اول اپنی ا ُس حرکت سے ضرور فاسق ہوا اور فاسق کے پیچھے نماز ضرور مکروہ ہے جبکہ سچی توبہ نہ کرے اور مال لینے والے کی توبہ بغیر مال واپس دئے ہرگز صحیح نہیں تو جب تك وہ یتیموں کا حق نہ پھیرے نماز اس کے پیچھے بیشك مکروہ۔

مسئلہ نمبر ٦٢٨:     ٣شعبان المعظم ١٣١٨ھ:

ندویوں کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

ندویوں میں کچھ نیچری ہیں کچھ منکران ضروریاتِ دین رافضی یہ بالاجماع کافر مرتدہیں اور ان کے پیچھے نمازمحض باطل ، کچھ غیرکافررافضی وہابی تفصیلی غیر مقلد وغیرہم بدمذہب ہیں کچھ وہ نئے بگڑے گمراہ ہیں جنہوں نے اب ندوہ جما کے اپنے دین کی بیخ کنی کی،ندوے کی رُودادوں لکچروں میں جن کے کلمات ضلالت چھاپے گئے یہ سب ضال مفضل گمراہ بددین ہیں اور ان کے پیچھے نمازناجائز جیسے عامہ غیر مقلدین،

کما حققناہ فی النھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید ۔

جیسا کہ ہم نے اس کی تحقیق "النھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید" میں کی ہے(ت)

یا گناہ ومکروہ تحریمی،کمابیناہ فی غیرموضع من فتاوٰنا(جیساکہ ہم نے اسے اپنے فتاوی میں متعدد جگہ بیان کیا ہے۔ ت)یوُں ہی وہ خود نہ پہلے بدمذہب تھے اور نہ اب کلمات بدمذہبی کہے مگران لیکچراروں کے


 

 



[1] صحیح البخاری باب العلم قبل العلم والعمل الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/١٦

[2] الہدایہ باب الامامۃ مطبوعہ المکتبۃ العربیہ کراچی ١/١٠١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن