دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اور کچھ طرف داری بھی کی ،آیا مولوی صاحب اس آیت کے حکم میں داخل ہوئے یا نہیںولاتشترو باٰیتی ثمناقلیلا،اورمولوی صاحب نے مقتدیوں کو سمجھایا اوران کی امامت قائم کرادی اور امام نے مقتدیوں سے معافی چاہی مقتدیوں نے دونوں اماموں کو قائم رکھا اورامام اول کی خطا مقتدیوں کے معاف کرنے سے یتیموں کی حق تلفی جو کی وہ بھی معاف ہوئی یا نہیں یا امام اوّل کو یتیموںکا حق دینا پڑے گا اوردلوانا پڑے گا یا نہیں، اور ایك آدمی خوش الحانی کو ضروریات سے جاننے والا ہے امام کی آیایہ شرط ہے ازروئے شرع شریف کے یا نہیں؟اور ایك شخص پابندی نماز نہیں کرتا ہے فارسی میں دخل بہت ہے وہ امام اوّل کو چاہتے ہیں کہ یہ رہے اور دوسرے کو نہیں چاہتے ،اور امام دوسرے کی حقیقت یہ ہے کہ علم حدیث و تفسیر وفقہ واصولِ عربی میں دخل ہے اب اقتدا واسطے مقتدیوں کے کس کی امامت افضل اور بہتر ہے اور عالم کے پیچھے نماز پڑھنا ایسی ہے جیسے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے پڑھی، آیا اس کا ثبوت شرع شریف میں ہے یا نہیں؟ اور امام اول کی اقتداء ابھی تك بعض لوگ مکروہ جانتے ہیں ۔بینواتوجروامع حوالہ کتاب۔

الجواب:

پرایا مال بے اذن شرعی لینا چوری اور گناہِ کبیرہ ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں لایسرق السارق حین یسرق وھومومن [1]چور چوری کرتے وقت ایمان سے الگ ہوجاتا ہے ،اور یتیموں کا مال ناحق لینا سخت تر کبیرہ ہے،اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ اَمْوٰلَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاۡکُلُوۡنَ فِیۡ بُطُوۡنِہِمْ نَارًا ؕ وَسَیَصْلَوْنَ سَعِیۡرًا ﴿٪۱۰  [2]

جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں نری آگ کھاتے ہیں اور عنقریب دوزخ میں جائیں گے۔

یتیموں کا حق کسی کے معاف کئے معاف نہیں ہوسکتا یہاں تك کہ خود یتیم کا دادا یا ماں کسی نابالغ کے ماں باپ اس کا حق کسی کو معاف کردیں ہر گز معاف نہ ہوگا فان الولایۃ للنظر لاللضرر(کیونکہ ولایت نگرانی کے لئے حاصل ہوتی ہے نقصان دینے کے لئے نہیں۔ت)بلالکہ خود یتیم ونابالغ بھی معاف نہیں کرسکتے نہ ان کی معافی کا کچھ اعتبار ہے للحجرالتام عماھوضرر(کیونکہ نقصان دہ معاملہ میں تصرف کرنے سے انہیں مکمل روك دیا گیا ہے۔ت) محض یتیموں کا حق ضرور دینا پڑے گا اور جو نکلوا سکتا ہے اسے چاہیے کہ ضرور دلادے ،ہاں یتیم بالغ ہونے کے بعد معاف کرے تو اس وقت معاف ہوسکے گا۔مقتدیوں نے کہ ایسی حرکات نشائستہ کے باعث


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاشربہ الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٨٣٦

[2] القرآن ٤/١٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن