30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسکے پیچھے نماز میں کراہت نہیں ہوسکتی۔قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ[1]۔(اﷲ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٦٢٥،٦٢٦: از بسولی ضلع بدایوں مرسلہ خلیل الرحمن صاحب ٩شعبان المعظم١٣١٩ہجری
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں :
(١) وہ کون کون شخص ہیں مسلمانوں میں جن کے پیچھے نماز درست نہیں؟
(٢) کون سی صورت میں نابینا کے پیچھے نماز درست ہے یا بالکل ناجائز ؟
الجواب:
(١) بہت لوگ ہیں ازانجملہ غیرمقلدین اور رافضی اور وُہ وہابی جن کی بدعت حدِکفر تك پہنچی ہے،سیدنا امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:الصلٰوۃ خلف اھل الھواء لاتجوز(اہل ہواء کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ت)جو قرآن مجید غلط پڑھتا ہو جس سے فسادِ معنٰی ہو ،جس کی طہارت صحیح نہ ہو اگرچہ معذوری کی وجہ سے ،مثلًا جسے معاذاﷲ سلس البول یا ہروقت ریح خارج ہونے کا عارضہ ہے یازخم یا پھوڑے سے خون یا زردآب بہتا ہے۔اسی طرح وہ شافعی المذہب مثلًا جس نے اپنے طور پر طہارتِ صحیحہ کی مگر مذہب حنفی میں صحیح نہ ہوئی ،مثلًا سر کے صرف ایك بال کا مسح کرلیا یا فصد لگوا کر وضو کا اعادہ نہ کیا کہ حنفی کی نماز اس کے پیچھے نہ ہوگی۔ان کے سوا اور بکثرت صوتیں ہیں کہ کتبِ مذہب میں اس کی تفصیل ہے۔
(٢) نابینا کے کپڑے پر اگر نجاست بقدر منعِ نماز لگی ہے اور اسے خبر نہیں یااس کے زخم یاپھوڑے سے خون بہا اوراس نے نہ دیکھا تو اس صورت میں اس کے پیچھے نماز ناجائز ہے ورنہ صرف مکروہ تنزیہی اور خلافِ اولٰی ہے جبکہ سب حاضرین سے زیادہ علم نہ رکھتا ہے ورنہ وہی امام کیا جائے گا۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٦٢٧: ازگورا بازار ٢٢جمادی الاولٰی١٣١٨ھ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حافظ کریم بخش امام مسجد گورا بازار یتیموں کا مال پوشیدہ لے جانے میں شریك ہوئے اور اقرار بھی کیا اور ماسوا اس کے اور کچھ بھی نہیں اس سبب سے مقتدیوں نے اقتداکرناچھوڑ دیا اور امام دوسرے کی اقتدا کی تب امام اوّل ایك مولوی کو بلا کر لایا اور کچھ دے کر اور یہ بھی سنا گیا کہ آٹھ آنہ ماہواری بھی دینے کا اقرار کیا ،مولوی صاحب سے کچھ بیان کرایا اور اس نے کچھ حق بھی بیان کیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع