30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
خلف قدم الزوج الا انھا طویلۃ تقع رأس المرأۃ فی السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتھما لان العبرۃ للقدم [1]۔ |
خاوند کے قدم سے پیچھے اگر خاتون کا قد لمبا ہونے کے وجہ اس کا سر حالتِ سجدہ میں خاوند کے سر سے آگے ہوتا تو پھر بھی دونوں کی نماز درست ہوگی کیونکہ اعتبار قدموں کا ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
الزیلعی قال المعتبر فی المحاذاۃ الساق والکعب فی الاصح وبعضھم اعتبرالقدم اھ فعلی قول البعض لو تأخرت عن الرجل ببعض القدم تفسد وان کان ساقہا وکعبھا متاخرًا عن ساقہ وکعبہ وعلی الاصح لاتفسدوان کان بعض مھا محاذیا لبعض قدمہ ٢[2] الخ |
زیلعی کہتے ہیں کہ اصح قول کے مطابق محاذات میں پنڈلی اور ٹخنے کا اعتبار ہے اور بعض نے قدم کا اعتبار کیا ہے اھ تو بعض کے قول پر اگر قدم کا کچھ حصہ مرد سے پیچھے ہوا نماز فاسد ہوگی اگر چہ اس کی پنڈلی اور ٹخنے مرد کی پنڈلی اور ٹخنے سے پیچھے ہوں، اور اصح یہ ہے کہ نماز فاسد نہیں ہوگی اگر چہ بعض قدم عورت کا مرد کے بعض قدم کا محاذی ہو الخ(ت) |
درمختار میں ہے :
|
حاذتہ مشتھاۃ ولاحائل بینھما اقلہ قدرذراع فی غلظ اصبع اوفرجۃ تسع رجلا فی صلاۃ مطلقۃ مشترکۃ تحریمۃ واداء واتحدت الجھۃ فسدت صلاتہ لومکلفا ان نوی الامام وقت شروعہ لابعدہ امامتہا والا ینوھا فسدت صلاتھا٣[3]اھ مختصرا
|
مرد کے محاذی ایسی خاتون ہوگئی جو صاحبِ شہوت ہو اور ان کے درمیان کوئی مرد اور آڑحائل نہ ہو،آڑ کم ازکم بلالندی میں ایك ہاتھ کے برابر موٹائی میں ایك انگلی کے برابر کا اعتبار ہے یا یہ کہ دونوں کے درمیان فاصلہ اتنا چھوٹا ہو جو ایك آدمی کی گنجائش رکھتا ہو (کہ آڑ اور فاصلہ کی صورت میں نماز فاسد نہ ہوگی) اوریہ کہ نماز مطلق (یعنی رکوع سجدہ والی ) ہو ۔تکبیر تحریمہ وادا میں دونوں مشترك ہوں اور جہت بھی ایك ہو تو مرد کی فاسد ہوجائے گی اگر وہ مکلف ہو(یعنی عاقل بالغ ہو) اورامام نے شروع نماز کے وقت اس خاتون کی امامت کی نیت کی ہو نہ کہ نمازشروع کرنے کے بعد ،اور اگرامام نے عورت کی امامت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع