30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ نکالا اور نہ کسی نے اس پر دروغ گوئی کا کبھی شك کیا ،اگر بالفرض اس کی کذب گوئی پر کوئی گواہ ثابت ہوجائے تو زید قابلِ امامت رہے گا یا نہیں؟ اس کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟بینواتوجروا
الجواب:
نماز اس کے پیچھے ہوجانے میں تو اصلًا شبہ نہیں بحدیث صلواکل بر وفاجرف اورکچہری میں مقدمہ ہار جانے سے جھوٹا ہونا ثابت نہیں ہوتا،
کچہریوں میں ہزاروں بار جھوٹے سچّے اورسچّے جھوٹے ٹھہرتے ہیں، انگریزی کچہریاں تو شرع مطہر سے علاقہ رکھتی ہی نہیں بلالکہ یہاں کے اسلامی محکمے ہی پوری پابندی شرع سے صراحۃً کنارہ گزیں ، جہاں کامل شرعی عدالتیں تھیں وہاں بھی باآنکہ قاضی شرع جس کے خلاف حکم فرمادے اُسے فقہاء دفع تناقض کے لئے صار مکذبا شرعًالکھتے ہیں مگر کسی مدعی یا مدعا علیہ کو صرف اس بنا پر کاذب وفاسق ومرتکب کبیرہ نہیں کہہ سکتے کہ حکمِ حاکم بنظرِ ظاہر ہوتاہے اُس سے واقع میں کذب لازم نہیں آتا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انما انا بشر وانکم تختصمون الی ولعل بعضکم ان یکون الحن بحجتہ من بعض فاقضی لہ علی مانحوما اسمع منہ فمن قضیت لہ بشیئ من حق اخیہ فلا یاخذنہ فانما اقطع قطعۃ من النار[1]۔ رواہ الشیخان عن ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
میں ایك انسان ہوں اور تم میرے پاس اپنے مقدمات لے کر آتے ہو ممکن ہے تم میں سے کوئی آدمی دلیل پیش کرنے میں ہوشیار ہو اور دلیل کی وجہ سے دوسرے پر غالب آجائے اور میں دلائل سننے کے بعد اس کے مطابق فیصلہ کردوں ،تو جس کے حق میں فیصلہ ہوا ہو وہ اس کو نہ لے کیونکہ وہ ایك آگ کا ایك ٹکڑا ہے ۔اسے بخاری ومسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔(ت) |
علاہ بریں بعض وقت آدمی کسی شبہ یا سہو یا جہل کے باعث اپنے آپ کو حق پر جان کر دعوٰی یا جواب دہی کرتا ہے تو بات واقع میں اگرچہ خلاف ہے مگر اس نے قصدِ کذب نہ کیا حکمِ فسق اس پر نہ ہوا،
|
ومثل ذلك کثیرفی خصومات الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم بل ھوالمتعین فیھم ۔ |
اس کی مثالیں مقدمات ِ صحابہ میں بہت ہیں بلالکہ یہی ان میں متعین ہیں۔(ت) |
[1] صحیح البخاری باب من اقام البینۃ بعد الیمین مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/١٠
ف:حدیث کےالفاظ تفصیلًا یوں ہیں:صلواخلف کل بر وفاجر صلواعلی کل بر وفاجر وجاھدوا مع کل بر وفاجر۔ نذیر احمد سعیدی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع