30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی ہے۔ت) اور جب اُس کی اپنی نہ ہوگی تو قوادداں وغیرہ کسی کی اس کے پیچھے نہ ہو سکے گی فان صلٰوۃ المأموم مبتنیۃ علی صلٰوۃ الامام (کیونکہ مقتدی کی نماز امام کی نماز پر مبنی ہے۔ت) اور اگر غلطی یوں ہے کہ حرف بروجہ صحیح ادا نہیں کرسکتا جس طرح آج کل عام دہقانوں اور بہت شہریوں کا حال ہے تو اب جمہور متاخرین کا بھی فتوٰی اسی پر ہے کہ اس کے پیچھے صحیح خواں کی نماز باطل کما افادہ العلامۃ الغزی والعلامۃ الخیر الرملی وغیرھما(جیسے علامہ غزی اورعلامہ خیررملی اور دیگر علماء نے اس کا تذکرہ کیاہے۔ت) اور جب اس کی اپنی نہ ہوگی اور اگر عجزیوں ہے کہ سیکھنے کی کوشش نہ کی یا کچھ دنوں کرکے چھوڑ دی اگر لپٹا رہتا تو امید تھی کہ آجاتا جب توایسی غلطی ان کے نزدیك بھی خود اس کی اپنی نماز بھی باطل کرے گی کما فی الخلاصۃ والفتح وغیرھماعامۃ الکتب(جیسے خلاصہ،فتح اور ان کے علاوہ عام کتب میں ہے ۔ت) غرض ایسا شخص امام بنانے کے لائق نہیں وقد فصلناالقول فی تلك المسائل فی عدۃ مواضع من فتاوٰنا(ہم نے ان مسائل پر اپنے فتاوٰی میں متعدد جگہ پر تفصیل سے لکھا ہے ۔ت) اور اگر ایسی غلطی نہیں کرتا جس سے فسادِمعنی ہو تو نماز خود اس کی بھی صحیح اور اس کے پیچھے اور سب کی صحیح ،پھر اگر حالت ایسی ہے کہ تجوید کے امور ضروریہ واجبات شرعیہ ادا نہیں ہوتے جن کا ترك موجب گناہ ہے جیسے مدمتصل بقدر ایك الف وغیرہ فما فصلنا فی فتاوٰی لنا فی خصوص الترتیل(جس کا ہم نے اپنے فتاوی میں ترتیل کے تحت تفصیلًا ذکر کیا ہے۔ت) جب بھی اُسے امام بنایا جائے گا نماز اس کے پیچھے بشدت مکروہ ہوگی لاشتمالہاعلی امرمؤثم وکونہ فاسقا بتمادیہ علی ترك واجب متحتم (کیونکہ وُہ ایسے امر پر مشتمل ہے جو گناہ ہے اور اسکا فاسق ہونا اس شك میںڈالتا ہے کہیں وہ حتمی واجب کا ترك نہ کر بیٹھے۔ت) اور اگر ضروریات سب ادا ہولیتے ہیں صرف محسنات زائد ومثل اظہار اخفا وروم واشمام وتفخیم وترقیق وغیرہا میں فرق پڑتا ہے تو حرج نہیں،ہاں قواعدان کی امامت اولٰی ہے لان الامام کلما کان اکمل کان افضل (وہ شخص جو ہر لحاظ سے اکمل ہو وہی افضل امام ہوگا۔ت) واﷲ سبحٰنہ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٦٢٢ : ازبنگالہ سہلٹ موضع پیام مرسلہ جناب سورج میاں صاحب معرفت مولوی سلطان الدی ١٣شعبان ١٣١٧ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عمرو سے زید دربارہ جائداد مشترك فیہ بینھما نزاع مقدمہ کچہری کیاعمرو فتح یاب ہُوا زید اس گاؤں کا امام ہے ابعمرو نے بوجہ تعصب ومخاصمت کے تمام اس کے مقتدیوں کو کہا کہ زید نے کچہری میں واسطے فتحیابی اپنے مقدمہ کرکے جھوٹ بولا تم لوگ اب اسکے پیچھے نماز مت پڑھو وہ اب امامت کے قابل نہیں رہا، تب مقتدیوں نے عمرو سے کہا کہ تم اس کے جھوٹ بولنے کا کوئی ثبوت پیش کرو ہنوز کوئی شاہد پیش نہیں کیا گیا،دعوٰی بلا دلیل ہے اور آج تك کبھی زید نے جھوٹ کلمہ اپنی زبان سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع