دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

درمختار میں ہے :

دیوث من لایغارعلی امرأتہ او محرمہ[1]۔

جو اپنی عورت یا اپنی کسی محرم پر غیرت نہ رکھے وہ دیوّث ہے۔

اسی طرح اگر عورت جوان اور محل فتنہ ہے اور اس کے باہر پھرنے سے فتنہ اٹھتا ہے اور یہ مطلع ہوکر باز نہیں رکھتاجب بھی کھلا دیوّث ہے اگر چہ پورے ستر کےساتھ باہرنکلتی ہو، ان سب لوگوں کو امام بنانا گناہ ہے اوران کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی قریب بحرام ہے نہ پڑھی جائے اور پڑھ لی تو اعادہ ضرور ہے۔کماحققہ فی الغنیۃ وفصلناہ فی فتاوٰنا(جیسا کہ اس تحقیق غنیہ میں ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس کی تفصیلی گفتگو کی ہے۔ت)اور حرامی کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی اور خلافِ اولٰی ہے جبکہ وہ سب حاضرین سے زیادہ مسائلِ نماز وطہارت نہ جانتا ہو ،اگر امام نہ ملے تو ضرور اس کے پیچھے پڑھی جائے ۔اس عذر سے ترك جماعت جائز نہیں فان الواجب لایترك لاجل (واجب کو کسی وجہ سے ترك نہیں کیا جاسکتا۔ت) خلافِ اولٰی اور دفع کراہت کےلئے اعادہ مستحب [2]کما بینہ فی الدرالمختار(جیسا کہ درمختار میں اس کو بیان کیا ہے۔ت) واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر٦٢٠:                       ازنجیب آباد مرسلہ حافظ محمد ایازصاحب                       ٢٠ جمادی الاخری١٣١٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کو مرض بواسیر کا ہے اور مسّے کثرت سے ہوگئے ان میں سے آلائش رنگ زردی مائل خارج ہوتی ہے ونیز کثرت مسّوں سے اخراجِ ریح فضلہ براز کا دھبّا بھی کپڑے پر آجاتا ہے کہ جو ہجوم مسّوں کی وجہ سے وقت اجابت کسی جگہ اندر الجھا ہوا رہ جاتا ہے ان دونوں حالتوں میں کپڑا ہر وقت نجس رہتا ہے ،زید مذکور ہر طرح انتظام مثل لنگوٹ باندھنا،دو یا تین پاجامے رکھنا اور ان کا وقتًا فوقتًا دھوکرپاك رکھنا یہ سب کچھ کر چھوڑا مگر کچھ نہ ہوسکا خاص کرسفر میں اس سے زیادہ دقتیں پیش آتی ہیں اور خصوصًا امامت کرنا اگرچہ وہ امامت سے درگزر کرتا ہے مگر اس صورت میں وہ کیا کرسکتا ہے کہ ادائے نماز فرض کے واسطے کھڑا ہوا اور بعد کو اور نمازی آکر مقتدی بن گئے بجز اس کے کیا چارہ کہ نماز اداکرے ،ان دقّتوں کی حالت میں زید مذکور کو کیا کرنا چاہئے کہ جس سے بے کراہت نماز ادا کرے اور وہ کپڑا حکم پاکی کا رکھے؟بینوا توجروا۔

الجواب:

اگر حالت ایسی ہے کہ کپڑا پاك کرے یا بدلے تو فرض نہ پڑھنے پائے گا کہ پھر نجس ہوجائے گا یعنی براز ساڑھے چارماشہ سے زائد یا وہ زرد پانی روپیہ بھر کی مساحت سے زیادہ آجائے گا تو دھونے کی کوئی ضرورت


 

 



[1] درمختار باب التعزیرات مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٢٨

[2] درمختار ، باب صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ١/٧١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن