دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مسئلہ ٦١٩: ٦جمادی الاولٰی ١٣١٧ھ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ بغرض پیشہ کے جو شخص تصاویر دیوتائے اہلِ ہنود کی مثل ٹیسوو رادن ورام چندر وسیتا وغیرہ کی بناتا ہے اور فوٹوگرافر اور مغلم اور حرامی اور علی العموم جن اشخاص کی عورات بے پردہ سرِبازار پھرتی ہیں تواس حالت میں اشخاص مذکورین کے پیچھے پڑھنا نماز کا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر پڑھ لی تو اعادہ اس کا چاہئے یا نہیں؟بینوا توجروا

الجواب:

جاندار کی تصویر بنانی دستی ہو یا خواہ عکسی حرام ہے، اورمعبودانِ کفار کی تصویریں بنانا اورسخت ترحرام واشد کبیرہ ہے،رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں۔

ان اشد الناس عذابا یوم القیمۃ المصورون [1]رواہ الائمۃ والشیخان عن عبداﷲ بن مسعود عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا۔

بیشك سب سے زیادہ سخت عذاب روزِقیامت مصوّروں پر ہوگا۔اس کو ائمہ اوربخاری ومسلم نےحضرت عبداﷲ بن مسعود کے حوالے سے حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے نقل کیا ہے۔

یوں ہی مغلم ،فاسق،فاجر مرتکب کبائر ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ملعون من یعمل عمل قوم لوط[2] ۔رواہ احمد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

ملعون ہے جو قومِ لوط کا کام کرے۔اس کو امام احمد نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔

جس کی عورت بے ستر باہر پھرتی ہے کہ بازو یا گلا یا پیٹ یا سر کے بال یا پنڈلی کا حصّہ غرض جس جسم کا چھپانا فرض ہے کُھلا ہوا ہے یا اس پر ایك باریك کپڑا ہو کہ بدن چمکتا ہو اور وہ اس حالت پر مطلع ہوکر عورت کو اپنی حدِ مقدور تك نہ روکتا ہو بندوبست نہ کرتا ہو وہ بھی فاسق و دیّوث ہے۔ رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لاید خلون الجنّۃ العاق لوالدیہ والدیوث ورجلۃ النساء [3]۔رواہ الحاکم والبیھقی بسند صحیح عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

تین شخص جنت میں نہ جائیں گے ماں باپ کو ایذا دینے والا اور دیّوث اور مردوں کی صورت بنانے والی عورت۔ اس کوحاکم اوربیہقی نے حضرت ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے بسند صحیح روایت کیا ہے۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری باب عذاب المصورین یوم القٰی مۃ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٨٨٠

[2] مسند احمد بن حنبل مروی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ١/٢١٧

[3] السنن الکبرٰی للبیہقی باب الرجل یتخذ الفلاح والجاریۃ المغنیین الخ مطبوعہ دارصادر بیروت ١٠/٢٢٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن