30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور مردے کے کپڑے وغیرہ بہ نیت تصدّق دے دئیے جاتے ہیں اگر یہ لینے والا محتاج ہے یا غنی ہے اور دینے والے کو اس کا غنی ہونا معلوم ہے یا وہاں بطورِ رسم امامِ نماز یا ملّائے مسجد کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں خواہ محتاج ہو یا نہیں تو لینا جائز ہے اگرچہ غنی کے لئے کراہت سے خالی نہیں ،اور اگر یہ شخص غنی ہے اور دینے والا محتاج کو دینا چاہتا ہے اوراس نے اپنے آپ کو محتاج جتاکر اُس سے لے لئے توحرام ہے۔
|
کمالایخفی وقد نبہ فی الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ علی ادق من ھذا۔ جیسا |
کہ مخفی نہیں کہ اورحدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہمیں اس سے بھی بڑھ کر سخت تنبیہ ہے۔(ت) |
اور گناہ کبیرہ خواہ ابتداءً کبیرہ ہویا بعد عادت کبیرہ ہوجائے موجب فسق ہے ،اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ، اسے امام بنانا گناہ ہے کما حققہ المحقق الحلبی فی الغنیۃ (جیسا کہ محقق حلبی نے غنیہ میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت) ہاں گناہ کبیرہ خفیہ ہو یا اعلانیہ فاسق کردینے میں برابر ہے مگر ایسا خفیہ جس پر بندے مطلع نہ ہوں بندے اس پر حکم نہیں کرسکتے کہ بے جانے حکم کیونکر ممکن کما اوضحہ فی الدرالمختارمن الشھادۃ فی بیان تقییدھم شرب الخمر بالادمان(جیسا کہ دُرمختار میں شہادت سے متعلق گفتگو میں جہاں انھوں نے فقہاء کا شرب خمر کو دوام شرب کے ساتھ مقید کرنے کو بیان کیا ہے ۔ت)اور مسلمان پر بدگمانی خود حرام ہے جب تك ثبوتِ شرعی نہ ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٦١٨: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جوشخص اسمٰعیل دہلوی مصنف تقویۃ الایمان کو حق جانتا ہواُس کے پیچھے نماز پڑھنا چاہئے یا نہیں؟بینوا توجروا
الجواب :
اگر اس کے ضلالت وکفریات پرآگاہی ہو کر اُسے اہلِ حق جانتا ہو تو خود اُس کی مثل گمراہ بددین ہے اور اُس کے پیچھے نماز کی اجازت نہیں ،اگر نادانستہ پڑھ لی ہو تو جب اطلاع ہو اعادہ واجب ہے،
|
کما ھوالحکم سائر اعداء الدین من المبتدین الفسقۃ المرتدۃ المفسدین۔ |
جیسا کہ یہی حکم تمام ان اعداء دین کا ہے جو بدعتی ،فاسق ،مرتد اور فساد پھیلانے والے ہیں۔(ت) |
اوراگرآگاہ نہیں تو اُسے اس کے اقوال ضالہ دکھائے جائیں، اس کی گمراہی بتائی جائے ،رسالہ الکوکبۃ الشہابیۃ بطورنمونہ مطالعہ کرایاجائے۔ اگر اب بعد اطلاع بھی اُسے اہلِ حق کہے وہی حکم ہے، اور اگر توفیق پائے حق کی طرف فاخوانکم فی الدین(تو وہ تمھارے دینی بھائی ہیں۔ت)واﷲ سبحٰنہ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع