30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیانۃً بائنہ ہوجائیگی نوازل اورجلالیہ ،اور اگر صبر وہمت سے کام لے تو اجر پائے گا کیونکہ اس نے حرام کام کے ارتکاب کا ترك کیا ہے الخ اختصارًا(ت)ایسے شدید فاسق کو افضل الاعمال نماز و مناجات بارگاہِ بے نیاز میں اپنا امام بنانا سخت حماقت اور دین میں بے احتیاطی و جرأت ہے ،جب وہ ادنٰی طمع یا خوشامد کے لئے مسجد ڈھانے کے لئے موجود ہے تو ادنٰی تکلیف یا کاہلی کے باعث بے نہائے یا بے وضو نماز پڑھاتے اسے کیا لگتا ہے، ایسے کوامام بنانے والے گناہگار ہوں گے ، مسلمانوں کو چاہئے ہرگزہرگز اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں ۔اگر ناواقفی میں پڑھ لی تو اعادہ کریں ۔غنیہ شرح منیہ میں ہے:
|
لو قدموا فاسقا یاثمون بناء علی ان کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم لعدم اعتنائہ باموردینہ وتساھلہ فی الاتیان بلوازمہ فلا یبعد منہ الاخلال ببعض شروط الصلٰوۃ وفعل ما ینافیھا بل ھوالغالب بالنظر الی فسقہ۔[1] |
اگر لوگوں نے فاسق کو امام بنادیا تو اس بناپر گناہگار ہوں گے کہ ایسے شخص کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے کیونکہ فاسق امور دینیہ میں لاپروائی برتتا ہے اور دین کے لوازمات کو بجالانے میں سستی کرتاہے ۔پس ایسے شخص سے یہ بعید نہیں کہ وہ نماز کے بعض شرائط چھوڑ دے اور نماز کے منافی عمل کو بجالائے ،بلکہ ا یسا کرنا اس کے فسق کے پیشِ نظر اغلب ہے۔(ت) |
امام بنانا درکنار،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:"ایسے کی صحبت سے دور بھاگو، اُسے اپنے سے دُور رکھو کہیں وہ تمہیں بہکا نہ دے ،فتنہ میں نہ ڈال دے"۔ صحیح مسلم شریف میں ہے:ایاکم ایاھم لایضلّونکم ولا یفتنونکم ٢[2] (تم اپنے آپ کو ان فساق سے بچاؤ تاکہ وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں اور فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ت)اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو ہدایت و توفیق بخشے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی واعلم۔
مسئلہ ٦١٦: ازملك اپر برہما چھاؤنی مٹکینہ مرسلہ حاجی ہادی یارخان ٦صفر١٣٦١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین وحامیانِ دین اس مسئلہ میں کہ اس ملك میں رسم ہے کہ عورتیں بازار میں دُکان کرتی ہیں اور باہر نکلتی ہیں سر کھول کر، اور بجائے پاجامہ کے تہبند باندھتی ہیں ،چلتے میں ان کا جسم ران تك معلوم ہوتا ہے مردوں کو،اور مرد اُن کومنع نہیں کرتے ،اور جب ان کے شوہروں سے کہا گیا کہ شرع کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع