دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

علیہ وسلم الا باذنہ[1] وفی ردالمحتار عن التتارخانیہ اضیاف فی دار یرید ان یتقدم احدہم ینبغی ان یتقدم المالك فان قدم واحدا منھم لعلمہ وکبرہ فھوافضل [2]الخ اغنتم ھذا التحریر فلعلك لاتجدہ ھذہ التحبیر غیر ھذا التحریر پس اعمی مثلًا اعلم قوم نباشد وقوم ہم بتقدیم او راضی نے انگاہ تقدم مراو را مکروہ تحریمی بود ونماز پس اومکروہ تنزیہی واگر قوم بتقدیم او راضی شودکراہت اولی مرتفع شود وثانیہ باقی واگراعلم قوم است پس بحال رضارضائے قوم ہیچ کراہتے نیست وحال کراہت خودبرکاہین است وامام وامامت بری مثلہ فی ذلك نظرائہ الثلٰثۃ علی مابحثہ فی البحر واختارہ فی الدروقدثبت منصوصا فی الاختیار وغیرہ کما مروان خالفہ فی النھر فلیس مع النص لا حدمقال واﷲ تعالٰی اعلم بحقیقۃ الحال۔

اجتماع ہوتا ہے ،ذاتی کااثر نماز پر پڑتا ہے،خارجی کا اثر ذاتِ امام یا قوم پر ہوگا نماز پر نہیں خارجی کا وقوع ِاثر امام پر وجودِاول سے مشروط ہے ورنہ خودقوم پراثر لوٹ جائے گا بخلاف پہلی (یعنی ذاتی)کے کہ اس کی تاثیر نماز پر وجہ ثانی پرموقوف نہیں، اگر کوئی قوم فاسق یا جاہل ولدالزنا کے تقدم پر راضی ہوجاتی ہے تو نماز کراہت سے بری (خالی) نہیں ہوگی۔ اسی طرح اگر مہمان صاحبِ خانہ کی رضا کے بغیر اپنے میں سے کسی ایك کو امام بنائیں تو کراہت ختم نہ ہوگی ۔پہلی صنف کا حکم تحریم وتنزہی پر منقسم ہے اور دوسری صنف امام کے حق میں دائمًا تحریم کا حکم ہے اور قوم کی رضامندی پر یہ حکم مرفوع ہوگا کیونکہ اس صورت میں قوم کی رضامندی سے علت ختم ہوجائے گی بخلاف پہلی صنف کے کہ اس میں کسی کی رضا یا عدم رضا کے دخل نہیں کیونکہ وہ شریعت مطہرہ کا حق ہے، ہاں دوسری صنف میں صاحبِ حق کی رضا کراہت کے منافی ہوجائیگی اگرچہ دیگر لوگ راضی نہ ہوں،کیونکہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس کے اذن سے امام ہوسکتا ہے ۔

ردالمحتار میں تاتار خانیہ سے ہے کہ کسی گھر میں اگر مہمان کسی کو امام بنانا چاہیں تو مناسب یہی ہے کہ صاحب خانہ کو امام بنایا جائے ،اگر صاحب خانہ ان میں سے کسی کو علم یابزرگی کی بنا پر امام بنائے تو افضل ہے الخ۔پس اسی تفصیلی گفتگو کو غنیمت جان، کیونکہ اس تحریر کے علاوہ اس مسئلہ سے متعلق تفصیلی گفتگو کہیں نہیں ملے گی ، پھر نابینا مثلًا جو قوم سے زیادہ عالم نہ ہو اورقوم اس کے تقدم پر راضی نہ ہو تو اس کا امام بننا مکروہ تحریمی ہوگا اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہوگی، اگر قوم اس کے تقدم پر راضی ہو تو پہلی کراہت ساقط دوسری باقی رہے گی۔ اوراگر قوم سے زیادہ عالم ہو توقوم کی رضا کی صورت میں کوئی کراہت نہ ہوگی،اگر قوم ناپسند


 

 



[1] جامع الترمذی باب من احق بالامامۃ مطبوعہ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/٣٢

[2] ردالمحتار باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص٤١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن