دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مسئلہ نمبر ٦٠٩تا ٦١٢:                            از کلکتہ مسجد دھرم تلہ مرسلہ حافظ محمد عظیم صاحب                      ١٢جمادی الاولٰی ١٣١٥ھ

تسلیم بصد تکریم کے بعد خدمت عالی میں عرض رساں ہوں اپ کے اصافِ حمیدہ کی تحریر سے بندہ قاصر ہے جناب کی خدمت میں نہ عرض کے لائق نہ طاقت چونکہ اس وقت ایك فتوٰی پر آپ کے دستخط اور مہر کی اشد ضرورت ہوئی خدمت عالی میں عرض رساں ہوں کہ عنداﷲوعندالرسول اپنے خاص دستخط اور مہر سے زینت بخشیں اس عاجز کو آپ کی قدم بوسی کی ازحد تمنّا ہے دُعافرمائیں،فتوٰی یہ ہے:

ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی اندریں کہ بامامت١ کدام شخص اولٰی است وامامت٢حرام زادہ مکروہ تحریمی است یا نہ ٣ وامامت شخص بد پنداشتہ قوم مکروہ تحریمی است یاچہ واگرکسے ٤درمسجد از امام حی افضل باشد بامامت کدام اولی است بینوا توجروا

تم پر اﷲ تعالٰی کی رحمت ہو اس مسئلہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ امامت کے لئے افضل شخص کون ہوتا ہے ؟حرام زادہ کی امامت مکروہ تحریمی ہے یا نہیں؟ جس شخص کو قوم بُرا جانے اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے یاکیا ہے؟ اگر مسجد میں محلہ کے امام سے کوئی افضل شخص موجود ہو تو امام کس کو بنانا اولٰی ہے(ت)

الجواب :

(١) ہرکہ عالم تردرسنّت نماز بود درامامت آں اولٰی است پست ازآں اقرأ ثم اورع ثم معمراست کما فی الھدایۃ والعلمگیریۃ وملتقی الابحر وجامع الرموز

(٢) امامۃ حرام زادہ مکروہ تحریمی است لما فی الھدایۃ یکرہ تقدیم العبد والاعرابی والفاسق والاعمی وولدالزنا لانہ لیس لہ اب یشفقہ فیغلب علیہ الجھل ولان فی تقدیم ھؤلاء تنفیر الجماعۃ فیکرہ [1] وفی العلمگیریۃ وتجوز امامۃ الاعرابی

(١) ہر وہ شخص جو طریقہ نماز میں زیادہ عالم وآگاہ ہے وہ امامت کے زیادہ لائق ہے اس کے بعد سب سے اچھا قاری،پھر سب سے صاحب تقوٰی، پھر زیادہ عمر والا لائق امامت ہےہدایہ،عالمگیری، ملتقی البحراورجامع الرموز میں اسی طرح ہے۔

(٢) حرام زادہ کی امامت مکروہ تحریمی ہے ہدایہ میں ہے غلام ،اعرابی،فاسق،نابینا اور ولدزناکی امامت مکروہ ہے کیونکہ اس کا شفیق باپ نہیں جو اسے تعلیم دیتا لہذا اس پر جہالت غالب ہوگی اور (دوسری بات یہ ہے)کہ ایسے افراد کی تقدیم سے لوگ جماعت سے نفرت کریں گے لہذا ان میں سے ہر ایك کا اما م بننامکروہ ہے،

 


 

 



[1] الہدایۃ باب الامامۃ مطبوعہ المکتبۃ العربیۃ کراچی ١/١٠١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن