30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المقصود کثرۃ الجماعۃ ورغبۃ الناس فیہ اکثر[1] ۔ |
مقصود کثرت جماعت اور اس میں اکثر لوگوں کو رغبت ہے۔ (ت) |
اور اگر یہ بھی نہیں تاہم تساوی علم یہ غیر بہرا اس سے احق و اولٰی ہے۔ اوّلًا تجوید قرأت میں اس سے زائد ہے دُرمختار میں ہے:
|
الاحق بالامامۃ تقدیما بل نصبا الاعلم باحکام الصلٰوۃ ثم الاحسن تلاوۃ وتجویدا للقرأۃ[2]۔ |
امامت میں آگے بڑھنے کے بلکہ ہمیشہ کے لئے امام مقرر کرنے میں زیادہ مستحق ولائق وہ شخص ہے جوصحت و فسادِنماز کے مسائل سے زیادہ آگاہ ہو(علم میں اگر برابر ہوں تو) پھر زیادہ لائقِ امامت وہ شخص ہے جو تلاوت اور تجوید قرأت کے لحاظ سے اچھا ہو۔(ت) |
ثانیا اُسکا بہرا ہونا بھی اُس کی ترجیح کی ایك وجہ ہے کما بیّناہ فی المسئلۃ الاولٰی(جیسا کہ مسئلہ اولٰی میں ہم اسے بیان کر آئے ۔ت)
ثالثًا بہ نسبت اس کے خوش آوازی اور زیادہ مؤید ہے ولہذا وہ بھی مرجحاتِ امامت سے شمار کی گئی ۔نورالایضاح مراقی الفلاح میں ہے:ثم الاحسن صوتا للرغبۃ فی سماعہ للخضوع[3] (پھروہ شخص جس کی آوازحسین ہو کیونکہ اس کے سننے میں رغبت اور خضوع پیدا ہوتاہے۔ت)لوگ اگر اس کے ہوتے ہوئے بہرے کو امام کریں گے شرعًا برا کریں گے،درمختار میں ہے:لوقدموغیرالاولی ساء وا بلااثم[4] (اگر لوگوں نے غیر اولٰی کو مقدم (پیش امام) کردیا تو بغیر گناہ کے ان لوگوں نے برا کیا(یعنی ترك سنت کی وجہ سے بُرا کیا اور گنہگار نہ ہوئے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٦٠٨: از براہم پور ٢١ربیع الآخر شریف ١٣١٥ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ افیونی کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں ،اوراگر اس نماز کے پھیرنے کاحکم ہو تو فقط ظہر وعشاء کی پھیری جائے یافجر وعصرومغرب کی بھی ،اور افیون کھانی کیسی ہے افیونی فاسق مستحق عذاب ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
[1] تبیین الحقائق باب الامامۃوالحدیث فی الصلٰوۃ مطبوعہ المبطعۃ الکبری الامیریہ بولاق مصر ١/١٣٤
[2] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٢
[3] مراقی الفلاح مع حاشیہ الطحطاوی فصل فی بیان الاحق بالامتہ مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ١٦٤
[4] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع