دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

قاموس فھذا ذکرہ فی النھر بحثا اخذامن تعلیل الاعمٰی بانہ لایتوقٰی النجاسۃ [1]

قاموس،اس کا ذکرنہر میں اعمٰی کی علت کی بناء پر کیا گیا ہے کہ یہ بھی نجاست سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔(ت)

یوں ہی حاسہ سمع کی بھی ضرورت پڑتی ہے اگرچہ نہ دوامًا مگر نادر،بھی نہیں کہ انسان سے نسیان نادر نہیں اور وقت سہو امام ،اصلاح مقتدیوں کے بتانے سے ہو تی ہے اور وہ سمع پر موقوف،جب اُس کا حس سامعہ موقوف ہے تو ان صورتوں کا وقوع متوقع جن میں اس کے نہ سننے کے سبب نماز فاسد یا مکروہ یا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوجائے مثلًا قعدہ اخیرہ چھوڑ کر اُٹھا مقتدیوں کا بتانا نہ سُنا،زائد کا سجدہ کرلیا ،فرض باطل ہوگئے یا اولٰی چھوڑا اور بتانے پر مطلع نہ ہو کر سلام پھیر دیاسجدہ سہو کے لئے بتایا گیا تو سمجھا کہ کوئی کچھ بات کرتا ہے تکلم کربیٹھا،نماز بوجہ ترك واجب واجب الاعادہ رہی یا قرأت میں وہ غلطی کی جس سے معنی میں تغیر اور نماز میں فساد ہو فتح مقتدمین سُن کر صحیح ارادہ کرلیتا تو اصلاح ہوجاتی

علی ماذکر فی الحلیۃ من احد القولین وھو الایسرالارفق کما لایخفی۔

اس قول کی بنا پر جو حلیہ میں دو قولوں میں سے ایك ذکر ہے اور یہی آسان اور نرم ہے جیسا کہ مخفی نہیں(ت)

اس نے نہ سنا اور نماز فاسد کرلی الی غیرذلك من وجوہ کثیرۃ(اس کے علاوہ متعددوجوہ ہیں۔ت)تو امامت کے لئے اصلح واولٰی وہی ہے جو وجوہ نقص سے خالی ہو لاجرم امام زیلعی نے تبیین الحقائق میں فرمایا کل من کان اکمل فھو افضل[2]۔ (جو بھی ہر لحاظ سے اکمل ہوگا وہی افضل ہوگا،ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر٦٠٧: ایك شخص کریہہ الصوت اور بہرا ہے ،دوسرا شخص کلام شریف اس سے اچھا پڑھتا ہے اور کریہہ الصوت نہیں ہے اور بہرا بھی نہیں ہے یعنی حواسِ خمسہ اس کے صحیح ہیں تو حالت مساوی العلم ہونے کے ان دونوں میں شرعًا مرجح لائق امامت کون ہو سکتا ہے بینوا بالبراھین والکتاب توجروایوم الحساب(دلائل وبراہین اور کتاب اﷲ سے بیان کرو اور روزِحساب اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

اگر اس شخص کے اس سے قرآن مجید اچھا پڑھنے سے مراد یہ حروف مخارج سے صحیح ادا کرتا ہے اوروہ نہیں جیسے آج کل عالمگیر وبا پھیلی ہے ا، ع ، ہ ،ح، ت ، ط، ث ، س،ص ، ذ ،ز، ظ میں تمیز نہیں کرتے جب تو اس بہرے کے پیچھے نماز ہی نہیں ہوتی اگر باوصف قدرت کے سیکھے تو ادا کرسکے مگر نہ سیکھا غلط پڑھتا ہے جب تونہ اس کی اپنی نماز ہوئی نہ اس کے پیچھے کسی دوسرے کی ،اور اگر عاجز ہے جیسے توتلا وغیرہ


 

 



[1] ردالمحتار  باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر، ١/٤١٤

[2] تبیین الحقائق باب الامامۃ والحدیث فی الصلٰوۃ مطبوعہ مطبعہ کبرٰی امیریہ بولاق مصر ١/١٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن