دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اس لئے کہ اس کی تقدیم برائے امامت مکروہ تحریمی ہے کیونکہ وُہ امورِ دینیہ میں لاپروائی برتتا ہے اور نماز کے لوازمات کی ادائیگی میں تساہل سے کام لیتاہے ممکن ہے وہ نماز کی بعض شرائط ادا نہ کرے(یعنی چھوڑ دے)یا ایسا عمل کردے جو نماز کے منافی ہو،بلکہ ایسا کرنا اس کے فسق کے پیشِ نظر اغلب ہے(ت)

تقدیمہ کراھۃ تحریم لعدم اعتنائہ باموردینہ وتساھلہ فی الاتیان بلوازمہ فلا یبعد منہ الاخلال ببعض شروط الصلاۃ وفعل ماینا فیھا بل ھوالغالب بالنظر الی فسقہ ١[1]۔

اور اگر وُہ لوگوں میں عام طور پر زانی مشہور ہو جب بھی اس کے امام بنانے سے احتراز چاہئے کہ اس صورت میں لوگ اس کی امامت سے نفرت کریں گے یہ امر باعث تقلیل جماعت ہوگا کہ مقاصد شرع کے خلاف ہے،

کماکرھوا امامۃ ولدالزنا لاجل ذلك وان لم یکن الاثم منہ۔

جیسا کہ فقہاء نے اسی حکمت کے پیشِ نظر ولد زناکی امامت کو مکروہ قرار دیا ہے اگر چہ گناہ اس کی (اپنی ذات کی ) طرف سے نہیں ہوا۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٦٠٦:      ازگھورکھپور محلّہ شاہ معروف مکان مولوی محمد مسعود العاقیۃ محمد عبدالقیوم صاحب مرحوم

 ٢٧ ربیع الاول شریف ١٣١٥ھ: بہرے کی امامت جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

عدمِ جوازکی کوئی وجہ نہیں حیث لامانع ،ہاں غیر بہرا کہ مرجحات راجیحات امامت میں بہرے سے کم نہ ہو افضل و اولٰی ہے کہ نماز میں جس طرح حفظ طہارت بدن وثوب ومصلی وتصحیح جہت قبلہ کے لئے حاسہ بصر کی حاجت ہوتی ہے جس کے سبب بینا کو اندھے بلکہ  ضعیف البصر پر ترجیح دی گئی ،

فی الدریکرہ امامۃ الاعمٰی و نحوہ الاعشی نھر[2] ۔ فی ردالمحتارھوسیئ البصر لیلا ونھارا

درمختار میں ہے نابینے کی امامت مکروہ ہے، اسی طرح اعشٰی (ضعیف البصر) کی بھی،نھر۔ ردالمحتار میں اعشٰی کا معنٰی را ت اور دن کو کم دیکھنے والا لکھے ہیں۔

 


 

 



[1] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی امامۃ الخ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٥١٣

[2] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن