دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

تیس٣٠ ہی رہے گا اور اگر آسانی پر عمل کریں تو سارے پاؤں عورت سے خارج ہوکر اعضاء اٹھائیس ٢٨ ہی رہیں گے۔آدمی ان معاملات میں مختار ہے جس قول پر چاہے عمل کرے۔

تنبیہ دوم: پشتِ دست اگر چہ اصل مذہب میں عورت ہے مگر من حیث الدلیل یہی روایت قوی ہے گٹوں سے نیچے ناخن تك دونوں ہاتھ اصلًا عورت نہیں۔

یظھرذلك بمراجعۃ الحلیۃ والغنیۃ وغیرھما ونص فیہ ماعند ابی داؤد مرسلا من قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان الجاریۃ اذاحاضت لم یصلح ان یری منھا الاوجھھا ویدیھا الی المفصل[1] قال فی الغنیۃ وکذلك الاٰیۃ لان المراد من الزینۃ بالنظر الی الید ھوالخاتم وھو غیرمختص بباطن الکف بل زینتہ فی الظاھر اظھر لانہ موضع الفص والنقش[2] قال ولان الضرورۃ  فی ابدائہ اشد[3]قال فکان ھذا ھو الاصح وان کان غیر ظاھر الروایۃ[4]الخ  وکذلك قال فی مراقی وحاشیتھا للطحطاوی (جمیع بدن الحرۃ عورۃ الاوجھھا وکفیھا باطنھما و ظاھرھما فی الاصح و ھو المختار) وان کان خلاف ظاھر الروایۃ[5] اھ  قال الشامی

غنیہ اور دیگر کتب کے مطالعہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے اور اس سلسلہ میں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا وہ ارشاد بھی بطور نص ذکر کیا گیا ہے جو امام ابو داؤد کے نزدیك مرسلًا مروی ہے: جب لڑکی حائضہ ہوجائے تو اس کے چہرے اور کلائیوں تك ہاتھ کے علاوہ اس کے جسم کے کسی حصہ کو دیکھنا جائز نہیں۔غنیہ میں کہا آیت قرآنی سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ زینت ہاتھ کے اعتبار سے ہے اور وہ انگوٹھی میں ہے اور وہ باطن کف کے ساتھ ہی مختص نہیں بلکہ اس کی زینت ہتھیلی کے اوپر میں زیادہ ہوگی کیونکہ ظاہرہی نگینہ و نقش کا محل ہے،

اور یہ بھی کہا کہ اس کے اظہار میں شدید ضرورت ہے، پھر کہا یہ اگر چہ غیر ظاہر الرویۃ ہے مگر اصح یہی ہے الخ اسی طرح مراقی الفلاح اور اس کے حاشیہ طحطاوی میں ہے(اصح مذہب کے مطابق آزاد عورت کا تمام بدن ماسوائے چہرے اور ہتھیلیوں کے خواہ ان کا باطن ہو یا ظاہر عورت کا ستر ہے یہی مختار ہے) اگر چہ یہ ظاہرالروایۃ

 


 

 



[1] کتاب المراسیل  ماجاء فی اللباس حدیث ٣٩٧ مطبوعہ مطبعۃ المکتبۃ العلمیۃ لاہور   ص١٧٥

[2] کتاب المراسیل  ماجاء فی اللباس حدیث ٣٩٧ مطبوعہ مطبعۃ المکتبۃ العلمیۃ لاہور   ص١٧٥

[3] کتاب المراسیل  ماجاء فی اللباس حدیث ٣٩٧ مطبوعہ مطبعۃ المکتبۃ العلمیۃ لاہور   ص١٧٥

[4] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی  الشرط الثالث مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٢١١

[5] طحطاوی علی مراقی الفلاح  فصل فی متعلقات الشروط الخ   مطبوعہ نور محمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ص١٣١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن