دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

یہاں تك تو مجرد کراہت تھی اب جبکہ اُس کے حالات سے معلوم ہوا کہ اپنا وہ کوئی عقیدہ نہیں رکھتا بلکہ بعض اہلِ بدعت جوبات کہہ دیں وہ اس کے نزدیك مسلّم ہوتی ہے حتّی کہ ان کے کفریات کو مسلّم رکھتا ہے اوراس کی ترویج میں بجان ودل ساعی ہوتا ہے تو معلوم ہواکہ بدعت اس کی حدِ کفر تك پہنچی ہے اور انتہا اس کے عقیدہ زائغہ کی نہیں معلوم ہوسکتی بلکہ جب اپنے اُن پیشواؤں کو بھی گالیاں دیتااور ان کے مذہب سے تبرّاکرتا ہے تو ظاہر اس کے حال سے یہ ہے کہ وہ محض زندیق ملحد بے دین ہے جسے کسی خاص کسی مذہب سے غرض نہیں بلکہ مجرد مخالفت دینِ اسلام ومذہب اہل سنّت منظور ہے ایسے شخص کے پیچھے نماز قطعًا باطل وحرام ہے۔

فی البحرالرائق قیدہ فی المحیط والخلاصۃ والمجتبٰی وغیرھا بان لایکون بدعتہ تکفرہ فان کانت تکفرہ فالصلاۃ خلفہ لاتجوز[1]۔

بحرالرائق میں ہےمحیط،خلاصہ،مجتبٰی وغیرہ مین ہے اس کی بدعت حدِکفر تك پہنچی ہو،اگراس کی بدعت حد کفر تك پہنچتی تو اس کے پیچھے نماز جائز نہ ہوگی۔(ت)

کبیری میں ہے:

انما یجوزالاقتداء بہ مع الکراھۃ اذا لم یکن مایعتقدہ یؤدی الی الکفرامالوکان مؤدیا الی الکفر فلایجوز اصلا[2]۔

کراہت کے ساتھ اس کی اقتداء اسی صورت میں جائز ہے جب اس کا اعتقاد حدِکفر تك نہ پہنچادے اگر وُہ حد ِ کفر تك پہنچاتاہے تو بالکل اس کے پیچھے نماز جائز نہ ہوگی۔(ت)

اور بعد امتحان و تجربہ کے ظاہر کہ فریب ِمسلماناں کے لئے توبہ کرتا ہے اور ان عقائد ومکائد سے باز نہیں آتا ہر گز اس کی توبہ پر اعتبار نہ ہوگا خصوصًا امرِنماز میں تمام اعمال سے افضل واتم ہے جولوگ ایسی توبہ پر اعتماد کرتے ہیں ان سے پوچھا جائے اگر کسی شخص کے چور ہونے کا تمہیںیقین ہوگیا اور وہ بار بار توبہ کرکے پھر چوریاں کرتا ہو ، آیا اس کی توبہ پر مطمئن ہوکہ پھر بھی اپنا مال اسے سپرد کردو گے افسوس مالِ دنیوی کہ اﷲ کے نزدیك محض حقیر وذلیل ہے تمہاری نگاہ میں ایسا عزیز ٹھہرا کہ جس امر میں اس کے نقصان کا وہم بھی ہو اُس سے پرہیز کرو اور نماز کہ اﷲ کو نہایت محبوب اور اس کے نزدیك بس عظیم ہے اس میں یہ مداہنت اگر بالفرض اس کی توبہ سچّی اور صدق باطن سے ہو تاہم جب حال اس کا مشتبہ ہوچکا تو خواہ مخواہ اس کے پیچھے نماز پڑھنے کا کس نے فرض وواجب کیا، کیا ایسا کوئی شخص نہیں ملتا جو ان معائب سے بری اور اس کے پیچھے نماز بلا اشتباہ درست ہو،اور


 

 



[1] بحرالرائق، باب الامامۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی، ١/٣٤٩

[2] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ الخ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٥١٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن