30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عَلٰی قُلُوۡبِہِمْ اَکِنَّۃً اَنۡ یَّفْقَہُوۡہُ وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمْ وَ قْرًا ؕ[1] |
جو آگے بھیجا اس کے ہاتھوں نے، بیشك ہم نے کردےے اُن کے دلوں پر پردے اُس کے سمجھنے سے اورا ن کے کانوں میں ٹینٹ۔ |
مسلمانوں کے ساتھ عیاری و چالاکی اور انہیں دھوکے دینا فریب میں ڈالنا ایسے افعال کرکے جن کے سبب لوگوں کی نماز ان کے پیچھے خراب ہو ان کی تسکین کے لئے بظاہر توبہ کرنا اور اُنہیں باتوں کا مرتکب رہنا فتنہ ہے کہ اﷲ کے نزدیك قتلِ ناحق سے زیادہ سخت ہے اور عذاب جہنم کا موجب۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَ الْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِؕ٢[2]وقال اﷲ تعالٰی اِنَّ الَّذِیۡنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوۡبُوۡا فَلَہُمْ عَذَابُ جَہَنَّمَ وَ لَہُمْ عَذَابُ الْحَرِیۡقِ ﴿ؕ۱۰﴾[3] |
اﷲ تعالٰی کا ارشاد ِگرامی ہے اور فتنہ قتل سے بدترہے اور اﷲ تعالٰی کا یہ بھی فرمان ہے بلاشبہ وہ لوگ جو مومن مردوں اور مومن خواتین کو فتنہ میں ڈالتے ہیں پھر توبہ نہیں کرتے ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلانے والا عذاب ہے۔(ت) |
حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : "جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے عرشِ خداکانپ جاتا ہے اور حق سبحٰنہ، تعالٰی اس کی طرف سے منہ پھیر لیتا ہے[4]"۔
|
رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ وابویعلٰی فی مسندہ والبیھقی فی شعب الایمان عن انس بن مالك وابن عدی فی الکامل عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
اس کو ابن ابی الدنیا نے کتاب ذم الغیبۃ میں ،ابویعلی نےمسند میں اوربیہقی نےشعب الایمان میں حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور ابن عدی نے کامل میں حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے ۔(ت) |
جب فاسق کی مدح خداکو اس قدر ناپسند ہے تو رؤسائے اہل بدعت کی تعریف کس قدر موجب اس کی ناراضگی کی ہوگی بدل اہلِ بدعت سے محبت و عقیدت سے دُور دُور سے انکے پاس جانا اُن کی ترویج
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع