30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الامام فی ترکہ کما صرح بہ العلماء فلیس ینقص فی الحقیقۃ لانھا انما ھی فی فعل ذالك الواجب ولزم من اتیانہ ترك ھذا المستحب فالامام ترکہ قصدًا اوسھوًا والمقتدی لایترکہ لمحض ان الامام ترکہ بل لانہ لو فعلہ فاتہ ما ھو اھم والزم فصح قولنا لا یلزم المتابعۃ فی ترك المستحب مطلقا ای من حیث ھو ھو فافھم فانہ احری بہ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
|
واجب فعلی میں امام کی مخالفت لازم آرہی ہو کیونکہ اس صورت میں امام کی متابعت اس کے ترك میں واجب ہوگی جیسا کہ علماء نے تصریح کی ہے پس یہ حقیقۃً اعتراض ہی نہیں کیونکہ یہ تو فعل واجب کی متابعت کا معاملہ تھا اور اس کے بجا لانے سے اس مستحب کا ترك ہُوا پس امام اگر مستحب کو قصدًا یا سہوًا ترك کردے تو مقتدی محض اس لئے ترك نہیں کرسکتا کہ امام نے ترك کیا ہے بلکہ وہ اس لئے ترك کر ے گا کہ اگر وہ مستحب کو بجا لاتا ہے تواس سے جواہم اور زیادہ لازم ہے وہ فوت ہوجائے گا ، پس ہمارا قول"مستحب بحیثیت مستحب کے ترك میں امام کی متابعت لازم نہیں " صحیح ٹھہرا پس اسے اچھی طرح سمجھ لو کیونکہ یہی اس مقام کے لائق ہے۔واﷲ سبحٰنہ، وتعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ نمبر ٥٩٢: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وہابیہ کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر کسی مسجد کا امام وہابی المذہب ہو تواس کی اقتدا کرنا بہتر ہے یا اس مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں نماز پڑھنا بینوا توجروا
الجواب:
ان دیار میں وہابی اُن لوگوں کو کہتے ہیں جو اسمٰعیل دہلوی کے پیرو اور اس کی کتاب"تقویۃ الایمان"کے معتقد ہیں یہ لوگ مثل شیعہ خارجی معتزلہ وغیرہم اہلسنت وجماعت کے مخالف مذہب ہیں ان میں سے جس شخص کی بدعت حدِ کفر تك نہ ہو یہ اُس وقت تھا اب کبرائے وہابیہ نے کھلے کھلے ضروریاتِ دین کا انکار کیا اور تمام وہابیہ اُس میں اُن کے موافق یا کم از کم اُن کے حامی یا اُنھیں مسلمان جاننے والے ہیں اور یہ سب صریح کفر ہیں،تو اب وہابیہ میں کوئی ایسا نہ رہا جس کی بدعت کفر سے گری ہوئی ہو خواہ غیر مقلد ہو یا بظاہر مقلّد نسأل اﷲ العفو والعافیۃ (ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت کو سوال کرتے ہیں۔ت) نماز اس کے پیچھے مکروہ تحریمی ہے اور جو اس حد تك پہنچ گئی توا قتدا اس کی اصلًا صحیح نہیں۔شرح عقائد نسفی میں ہے:
|
ما نقل عن بعض السلف من المنع عن الصلٰوۃ خلف المبتدع فمحمول |
بعض اسلاف سے یہ جومنقول ہے کہ بدعتی کے پیچھے نماز منع ہے یہ کراہت پر محمول ہے کیونکہ فاسق |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع