دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

کی تقدیم مکروہ تحریمی ہے اس دلیل کی بنا پر جو ہم نے ذکر کردی ۔(ت)          

کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم لما ذکرنا[1]۔

(١٢) جماعت اہم واجبات واعظم شعائرِاسلام سے ہے،توفسق امام کے سبب ترك جماعت نہ چاہئے ادائے جماعت کے لئے اس کے پیچھے پڑھ لیں اور دفع کراہت کے لئے اعادہ کر لیں۔

فی الفتح عن المحیط وفی البحر عن الفتاوٰی وفی الدرعن النھرعن المحیط ،صلی خلف فاسق او مبتدع نال فضل الجماعۃ [2] اھ  فی ردالمحتار افاد ان الصّلٰوۃ خلفھا اولی من الانفراد[3] الخ ومثلہ فی البحرعن السراج فی الفاسق وفی الفتح ،الحق التفصیل بین کون تلك الکراھۃ کراھۃ تحریم فتجب الاعادۃ اوتنزیہ فتستحب۔

فتح میں محیط سے،بحر میں فتاوی سے اور درمختار میں نہر سے محیط کے حوالے سے ہے فاسق یا بدعتی کی اقتدا میں نماز ادا کرنے سے جماعت کا ثواب مل جاتا ہے اھ ردالمحتار میں ہے کہ اس سے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ اُن کی اقتدا میں تنہانماز پڑھنے سے اولٰی ہے الخ اوربحر میں معراج کے حوالے سے فاسق کے بارے میںیہی رائے ہے اور فتح القدیر میں بھی اسی طرح ہے حق یہ ہے کہ ا س میں تفصیل ہے اگر مکروہ ِ تحریمی ہے تو اعادہ واجب ،اور اگر تنزیہ ہے تو اعادہ مستحب ہے۔(ت)

بلکہ جب اس کے سوا نہ کوئی امامت کے قابل ہونہ دوسری جگہ جماعت ملے تو اس کے پیچھے کراہت بھی نہ رہے گی

فی الدرھذاان وجد غیرھم والا فلاکراھۃ ،بحر بحثًا ٤[4] اھ قال الشامی قد علمت انہ موافق للمنقول عن الاختیاروغیرہ٥[5]۔

 

درمختار میں ہے کہ یہ کراہت اس وقت ہے جب ان کے علاوہ کوئی دوسرا امام ان سے میسر ہو ورنہ کوئی کراہت نہیں،بحر میں اسی طرح بحث ہے اھ۔امام شامی نے فرمایا کہ آپ نے جان لیا کہ یہ اختیار وغیرہ سے منقول کے موافق ہے۔(ت)

جب یہ مسائل معلوم ہوگئے تو حکمِ مسئلہ منکشف ہوگیا ۔زیدوبکر دونوں کے پیچھے نماز کم سے کم مکروہ تو ضرور ہے،پس اگر کوئی تیسرا قابلِ امامت خالی از کراہت ملے تو اس کی اقتدا کریں،اور اگر کوئی نہ ہو تو اگر


 

 



[1] ردالمختار ، باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤١٤

[2] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣

[3] ردالمحتار باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤١٥

[4] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٨٣

[5] ردالمحتار باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن