دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

(١٠) فجر و ظہر میں طوال مفصل ، عصروعشاء میںاوساط کا پڑھنا اگرچہ سنّت ہے کما نص علیہ فی المتون (جیسا کہ اس پر متون میں تصریح ہے۔ت)مگر نہ ایسا ضروری عذر سے بھی ترك نہ کیاجائے ۔صحیح حدیث سے ثابت کہ ایك بچّہ جس کی ماں شریك جماعت تھیں اس کے رونے کی آواز سن کر حضور پُرنور رحمتِ عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فجر کی نماز صرف معوزتین سے پڑھائی ۔علماء یہاں منجلمہ اعذار ملال قوم و بدآوازی امام تك شمار کرتے ہیں کہ کریہہ الصوت ہو توچھوٹی سورتوں پر قناعت کرے تاکہ مقتدیوں کو ناگوار نہ ہو۔درمختار میں ہے:

اختار فی البدائع عدم التقدیر وانہ یختلف بالوقت والقوم والامام١[1]

بدائع میں مقدار مقرر نہ کرنے کو پسند کیا ہے اور یہ وقت ،امام اور قوم کے باعث قرأت کاحال مختلف ہوجاتا ہے۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

قولہ والامام ای من حیث حسن صوتہٖ وقبحہٖ٢[2]۔

قولہ والامام یعنی اس سے امام کی آواز کا اچھا یا برا ہونا مراد ہے۔(ت)

توقرآن عظیم کو اپنے اغلاط اور اپنی مقتدیوں کی نماز کو فساد سے محفوظ رکھنا تو اعظم اعذار اور اہم کار ہے۔

(١١) فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ہے بحرالرائق و دُرمختارومعراج الدرایہ ومجتبٰی وغیرہا میں اس کراہت کو تنزیہی اورغنیہ وفتاوی حجہ ومراقی الفلاح وفتح اﷲ المعین وغیرہا میں تحریمی ٹھہرایا اور یہی کلام امام زیلعی کا مفاد،

کما بیناہ فی رسالتنا النھی الاکید عن الصلوۃ وراء عدی التقلید وغیرھا من تحریراتنا۔

جیسا کہ ہم نے اس کی تفصیل اپنے رسالہ النہی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید اور دیگر تحریرات میں کی ہے۔(ت)

 

ردالمحتار میں ہے:

ھوکالمبتدع تکرہ امامتہ بکل حال بل مشی فی شرح المنیۃ علی ان

فاسق بدعتی کی طرح ہے اس کی امامت ہر حال میں مکروہ ہے ، بلکہ شرح المنیہ میں ہے کہ اس

 


 

 



[1] درمختار فصل ویجہرالامام مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٨٠

[2] ردالمحتار فصل ویجہرالامام مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤٠٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن