دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

(٨) س ص وغیرہما حروف کی باہم تبدیل میں بھی فساد معنی ہی پر لحاظ ہے بحالت عدم فساد نماز فاسد نہیں خصوصًا جب خاص لفظ زبان عرب میں دونوں طرح ہو جیسے صراط و سراطوہ تبدیل کسی قاعدہ عرب کے موافق ہو جیسے وہ ہر کلمہ جس میں سین کے بعد ط مہملہ یا غین معجمہ یا ق یا خ معجمہ واقع ہو اس سین کو ص پڑھنا صحیح ہے بعض نے قبل و بعد کی قید نہیں لگائی اور ت کی معیت میں بھی سین اور صاد کی باہم تبدیل دونوں جانب سے جائز بتائی ،بعض نے کہا جس کلمہ میں کے ص بعد ط مہملہ یا غ معجمہ یا سین کے بعد ق یا خ معجمہ ہو وہاں ان میں ہر ایك کے عوض دوسرا اور ز معجمہ بھی جائز ،اور جس ص کے بعد د مہملہ ہو اگر ص ساکن ہے تو اس کی جگہ س یا ز  روا اور متحرك ہے تو ناجائز و مفسد نماز ،قنیہ میں ہے :

متی سألت جار اﷲ عمن قرأ وصطًا او اصبغ او صقر او مصخرات بالصاد مکان السین فقال لا تفسد لان کل کلمۃ وقع فیھا بعد السین طاء اوغین اوقاف اوخاء جازان یبدل السین صادا [1]اھ۔

جار اﷲ سے جب میں نے پوچھا کہ کوئی شخص وسطًا کو وصطًا ،اسبغ کو اصبغ ، سقر کو صقر اور مسخرات کو مصخرات س کی جگہ ص پڑھتا ہے تواسکا کیاحکم ہے؟ فرمایا نماز فاسد نہ ہوگی کیونکہ ہر وُہ کلمہ جس میں سین کے بعد طاء ، غین ، قاف یا خا آجائے تو اس سین کو صاد کے ساتھ بدلنا جائز ہے(ت)

اسی طرح حلیہ میں اُس سے نقل فرمایا:

وضبط الحروف فقال کل کلمۃ وقع فیھا بعد السین طاء مھملۃ او غین معجمۃ اوقاف اوخاء معجمۃ جازان یبدل فیھا السین صادا۔٢[2]

اور حروف کا ضابطہ اس کے متعلق فرمایا ہر وہ کلمہ جس میں سین کے بعد ط مہملہ یا غین معجمہ یا ق یاخ معجمہ واقع ہو وہاں سین کو صاد کے ساتھ بدلنا جائز ہے ۔(ت)

اُسی میں ہے:

وفی المبتغی ومن قرأمکان الصاد سینا ینظر ان کان صاد بعدھا طاء کالصراط وبعدھا غین کقولہ واصبغ اوسین بعدھا قاف کقولہ

المبتغی میں ہے وہ شخص جس نے صاد کی جگہ سین پڑھا وہاں غور کیا جائے اگرصاد کی بعد طاء مہملہ ہے مثلًا صراط، یا اس کے بعد غین معجمہ ہو مثلًا واصبغ

 


 

 



[1] قنیہ ،فتاوٰی قنیۃ باب زلۃلقاری الخ مطبعۃ مشتہرۃ بالمہانندیۃ ص ٦١

[2] حلیہ المحلی شرح منیہ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن