30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یوں ہی تصریح فرماتے ہیں کہ جو شخص وقف ووصل کی رعایت نہ رکھتا ہو اُسے امام نہ ہونا چاہئے۔
|
فی الھندیۃ عن المحیط من یقف فی غیر مواضعہ ولایقف فی مواضعہ لاینبغی لہ ان یؤم [1]۔ |
ہندیہ میں محیط کے حوالے سے ہے کہ وُہ شخص جو غیر وقف کی جگہ وقف کرے اوروقف کی جگہ وقف نہ کرے اسے امام نہیں ہونا چاہئے۔(ت) |
(٦) پڑے کو کھڑا پڑھنے سے اگرمعنی فاسد نہ ہوں جیسےاتلُ ادعُ یرضَہ لم یخشَ وَانہ لاتأسَ علیہ لاتمشِ یعبادکو اتل، ادع، یرضٰہ لم یخشٰ وانہ لا تاس علیہ، لا تمشٖ ٰیعبادٖ پڑھنا تو نماز فاسد نہ ہوگی۔
|
فی الغنیۃ ان زادحرفا ان لم یغیرالمعنی بان قرأ وَاْمُر بالمعروف وانھی عن المنکر بزیادۃ الالف فی اللفظ بعد الھاء لاتفسد[2] اھ ملخصا۔ |
غنیہ میں ہے اگر کسی نے ایسے حرف کا اضافہ کیا جس سے معنی میں تبدیلی نہ آئے مثلًا وأمر بالمعروف وانہی عن المنر میں ہا کے بعد الف پڑھا تو نماز فاسد نہ ہوگی اھ ملخصًا۔(ت) |
ورنہ فاسد،
|
کما قدمنا عن الخانیۃ وفی الدرومنھا ای من المفسدات القراء ۃ بالالحان ان غیر المعنی [3] الخ فی ردالمحتار قولہ ان غیرالمعنی کمالو قرأ الحمدﷲ رب العٰلمین واشبع الحرکات حتی اتی بواو بعد الدال وبیاء بعد اللام والھاء وبالف بعد الراء ومثلہ قول المبلغ رابنا لك الحامد بالف بعد الراء لان الراب ھوزوج الام کمافی الصحاح والقاموس وابن الزوجۃ یسمٰی ربیبا اھ [4]۔ |
جیساکہ ہم پہلے خانیہ حوالے سے بیان کرچکے ہیں اور درمختار میں ہے مفسدات ِ نماز میں قراء ۃ بالالحان بھی ہے بشرطیکہ معنی تبدیل ہوجائے الخ ردالمحتار میں ہے کہ ماتن کے قول ان غیرالمعنیکی مثالیں یوں ہیں کہ الحمد ﷲ رب العٰلمین میں اگر کسی نے حرکات میں اشباع کیا وہ یوں کہ دال کے بعد واو ،لام اور ہاء کے بعد یا اور راء کے بعد الف پیدا ہوگیا اسی طرح ہے مکبر کا قول "رابنا لك الحامد"یعنی راء کے بعد الف پڑھ دیا کیونکہ راب ماں کے شوہر کوکہا جاتا ہے جیسا کہ صحاح اورقاموس میں ہے، اور زوجہ کے بیٹے کو ربیب کہا جاتا ہے اھ (ت) |
[1] فتاوی ہندیہ الفصل الثالث فی بیان من یصلح امامًا لغیرہ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٨٦
[2] غنیۃ المستملی شرح منیہ المصلی فصل فی بیان احکام زلۃ القاری مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ٤٨٤
[3] درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ الخ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٩٠
[4] ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤٦٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع