دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

لا تفسد عك ولو قرء نَسْتَعِنُك اوْونُؤمِینُ بك لاتفسد [1]اھ وفی الغنیۃ اذاکان الحذف علی وجہ الترخیم الجائز فی العربیۃ نحوان یقرأ یا مالك بحذف الکاف فلا تفسد اجماعاوکذا اذالم یکن من اصول الکلمۃ کما اذا اقرأ الواقعۃ بغیرھاوکذا ان کان من الاصول و لم یتغیر المعنی کان یقرأ تعالٰی جد ربنا باللام مع حذف الیاء فی تعالٰی لا تفسد بالاتفاق[2] اھ

 

اور اسی طرح اگر کسی نے وطورسنین یاء کوحذف کرکے پڑھا تو نماز فاسد نہ ہوگی۔ عین الائمہ کرابیسی کے نزدیك اوراگر " نستعینك ' ' یا "ونؤمین بک"پڑھاتو نماز فاسد نہ ہوگی اھ اور غنیہ میں ہے اگر حذف بطورترخیم ہو جو اہل عرب کے ہاں جائز ہے مثلا یامالك کے کا ف کو حذف کرکے پڑھا تو بالاتفاق نمازفاسدنہ ہوگی اسی طرح جب وہ حرف کلمہ کے اصلی حروف میں سے نہ ہو مثلًا لفظ الواقعہ کو ہاء کے بغیر پڑھا اسی طرح اگروہ حرف کلمہ کے حروف اصلی میں سے ہو مگر معنٰی میں تبدیلی نہ آئے مثلًا تعالٰی جدّ ربّنا میں تعالی کے یاء کوحذف کرکے صرف لام کے ساتھ پڑھا تو بالاتفاق نماز فاسد نہ ہوگیاھ(ت)

ان چاروں باتوں سے اگرچہ فساد نماز نہیں مگر کراہت ضرور ہے کہ آخر قرآنِ عظیم کا غلط پڑھنا ہے یہاں تك کہ علمائے کرام نے فرمایا :مد کا ترك حرام ہے۔توکھڑے کو پڑاپڑھنا بدرجہ اولی حرام ہوگا اس میں توجوہر لفظ میں کمی ہوگئی بخلاف مدکہ امرزائد تھا،

فی الدرعن الحجۃ فی النفل لیلا،لہ ان یسرع بعد ان یقرأکمایفھم٣[3]اھ قال السید ان العلامتان الطحطاوی والشامی قولہ کما یفھم ای بعد ان یمد اقل مدقال بہ القراء والاحرم لترك الترتیل الماموربہ شرعا٤[4]۔

درمختار میں الحجہ کے حوالے سے ہے کہ رات کے وقت نوافل میں اتنا تیز پڑھ سکا ہے کہ پڑھا ہوا سمجھا جاسکے اھ ہمارے دونوں سید طحطاوی اورشامی فرماتے ہیں اس کا قول کما یفھم سے مراد یہ ہے کہ وہ مدکی کم ازکم مقدارضروری ہے ۔یہ بات قراء نے بتائی ہے ورنہ یہ عمل حرام ہوگا کیونکہ اس میں اس کا ترتیل کا ترك لازم آتا ہے جس کا شرعًا حکم ہے۔(ت)

 


 

 



[1] قنیہ ، فتاوٰی قنیۃ باب فی حذف الحرف والزیادۃ مطبعۃ مشتہرۃ بالمہانندیۃ ص٦٣

[2] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی بیان احکام زلۃ القاری مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٤٨٥

[3] درمختار فصل ویجہر الامام الخ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٨٠

[4] ردالمحتار فصل و یجہرالامام الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤٠٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن