دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

میں ہم گفتگو کر رہے ہیں دونوں مختار اقوال کے مطابق اس کا حکم نہایت ہی واضح ہے جیسا کہ اس بدتر فاسق اور بدتر باغی کے حال سے آشکارا ہے۔(ت)درمختار میں ہے :

کل صلٰوۃ ادیت مع کراھۃ التحریم تجب اعادتھا [1]۔

ہر وُہ نماز جو کراہتِ تحریمی کے ساتھ ادا کی جائے اس کا اعادہ واجب ہوتا ہے۔(ت)

بکر جیسا کہ اپنے دیگر اقوال وافعال مذکورہ سوال کے باعث خاطی و بزہ کار اور اس بھینٹ کے سبب بدترین و ناپاك ترین اشرار، یوں ہی اس امامت میں بھی کہ بنا راضی مقتدیان ہے مخالف شرع و گنہگار ہے۔حدیث پاك میں ہےحضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لعنھم اﷲ من تقدم قوما وھم لہ کارھون وامرأۃ باتت وزوجھا علیھا ساخط ورجل سمع حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح فلم یجب ٢[2]۔رواہ الحاکم فی المستدرک۔

تین شخص ہیں جن پر اﷲ تعالٰی کی لعنت ہے ایك وہ کہ لوگوں کی امامت کو کھڑا ہوجائے اور وُہ اس سے ناخوش ہوں، دوسری وہ عورت کہ رات گزارے اس حالت میں کہ اس کا شوہر اُس سے ناراض ہے، تیسرا وہ شخص کہ حی علی الصلٰوۃ وحی علی الفلاح سنے اور نماز کو حاضر نہ ہو۔ اسےحاکم نےمستدرك میں روایت کیا ۔(ت)

خصوصًا ایسی امامت تو اور بھی سخت ہے کہ بلاوجہ شرعی امامِ متعین کا منصب چھین کر جبرًا لوگوں کی امامت کرے ائمہ دین نے اسے کبیرہ گناہوں میں شمار فرمایا ،ابن حجر مکی زواجرعن اقتراف الکبائر میں فرماتے ہیں:

الکبیرۃ السادسۃ والثمانون امامۃ الانسان لقوم وھم لہ کارھون،عدھذا من الکبائر مع الجزم بہ وقع لبعض ائمتنا وکانہ نظر الٰی مافی ھذہ الاحادیث وھو عجیب منہ ، فان ذلك مکروہ  نعم ان حملت تلك الاحادیث

چھیاسیواں٨٦ کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی کا ان لوگوں کی امامت کروانا جو اسے پسند نہ کرتے ہوں اس عمل کو ہمارے بعض ائمہ نے بالجزم کبائر میں شمارکیا ہے،شاید انہوں نے یہ اُن احادیث کی روشنی میں کیا ہو لیکن یہ عجیب ہے کیونکہ یہ عمل مکروہ ہے البتہ ایك صورت ایسی ہے جب ان احادیث کو اس شخص پر محمول کیا جائے جس نے

 


 

 



[1] درمختار باب صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٧١

[2] الزواجر عن اقتراف الکبائر بحوالہ مستدرك الکبیرۃ السادسۃ والثمانون دارالفکر بیروت ١/٢٣٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن