دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الا انھا تکرہ [1] اھ ملخصا۔

البتہ مکروہ ہے اھ ملخصًا(ت)

بحر میں ہے: کراہت تنزیہہ ۔خانیہ میں ہے:غیرھم اولی(ان کے علاوہ اولٰی ہے ۔ت)

حضرت عتبان بن مالك انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ باجازتحضور پُر نور سیّد المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنی قوم کی امامت فرماتے ،

فی الصحیحین واللفظ لمسلم عن ابن شھاب ان محمود بن الربیع الانصاری حدثہ ان عتبان بن مالك وھومن اصحاب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ممن شھد بدرامن الانصار انہ اتی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال یارسول اﷲ انی قد انکرت بصری وانا اصلی لقومی ٢[2] الحدیث فی اتیانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الٰی بیتہ وصلاتہ فیہ لیتخذہ مصلی۔

بخاری و مسلم میں ہے اور مسلم کے الفاظ یہ ہیں ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ محمود بن الربیع انصاری سے مروی ہے کہ حضر ت عتبان بن مالك جو انصاری اور بدری صحابیِ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہیں وہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے عرض کیایا رسول اﷲ ! میری آنکھیں جواب دے گئی ہیں حالانکہ میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتا ہوں الی آخر الحدیث تو آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے نماز ادا فرمائی تاکہ وہ اس جگہ کواپنی نماز کی جگہ بنالیں۔(ت)

حضرت ابن ام مکتوم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سفر کو تشریف لیجاتے وقت دوبار مدینہ طیبہ پر نیابت عطا فرمائی کہ باقی ماندہ لوگوں کی امامت کرتے،

عزاہ فی البحر الی صحیح ابن حبان [3]قلت اخرج احمد وابوداؤد عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استخلف ابن ام مکتوم علی المدینۃ مرتین یصلی بھم

بحر میں اس کی نسبت صحیح ابن حبان کی طرف ہے،

میں کہتا ہوں امام احمد اورابو داؤد نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت ابن ام مکتوم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو دومرتبہ مدینہ طیبہ میں اپنا خلیفہ مقرر فرمایا

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ ، الفصل الثالث فی بیان من یصلح اماما لغیرہ ، مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور، ١/٨٥

[2] صحیح مسلم ، باب الرخصۃ فی التخلف الخ، مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی،١/٢٣٣

[3] بحرالرائق باب الامامۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٣٤٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن