30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
برائی نفسہ ھذا اینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق اتقن ھذا فانك لاتجدہ فی غیرھذا التحریر وھوعلم عزیز فی کلم یسیر۔ |
امام کے مذہب کے مطابق ،کیونکہ مستقل حیثیت رکھنے والا اپنی رائے کے مطابق عمل کرتا ہے تحقیق کا حق یہی تھا،اﷲ تعالٰی ہی توفیق کامالك ہے اسے اچھی طرح پختہ کرلو کیونکہ ایسی تحقیق اس تحریر کے علاوہ تمھیں کہیں نہیں ملے گی ،اور یہ آسان ترین کلمات میں نہایت ہی اعلٰی علم ہے۔(ت) |
ولہذاحرمین طیبین زادہما اﷲ تعالٰی شرفًا وتکریمًا میں مرئی ومشاہدہے کہ ایك امام کے پیچھے چاروں مذہب والے نماز پڑھتے ہیں اوران امور میں سب اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں حنفی امام حنفی کے پیچھے زیر ناف ہاتھ باندھے ہے ،اُس کے دہنے بازو پر شافعی سینے پر ہاتھ رکھے ،بائیں بازو پر مالکی ہاتھ کھولے ہوئے ہے کوئی کسی پر انکار نہیں کرتا، اور کیوں ہو کہ بحمد اﷲ ہم چاروں حقیقی بھائی ایك ماں باپ کی اولاد ہیں باپ ہمارا اسلام ماں ہماری سنّت سنیہ سیّد الانام علیہ وعلٰی آلہٖ افضل الصلٰوۃ والسّلام، انکار تو ان گمراہوں پر ہے جو تقلید ائمہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو معاذ اﷲ شرك و حرام بتاتے اور مذاہب حقّہ راشدہ اہل حق کا نام چوراہہ رکھتے ہیں۔ وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪[1](عنقریب ظالم جان لیں گے کہ وہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے ۔ت)ولا حول ولا قوۃ الّا باﷲ العلی العظیم صلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولانا محمد واٰلہ وصحبہٖ وعلماء حزبہ اجمعین۔رہا یہ کہ ایسی صورت میں شافعی کو کیا چاہئے ،یہ علماء شافعیہ سے پُوچھا جائے ۔ خلاصہ ودرمختار میں ہے :
|
ولو قیل للحنفی مامذھب الامام الشافعی فی کذاوجب ان یقول قال ابوحنیفۃ کذا [2]اھ۔ اقول: ولا شك ان الرجل بمذھبہ ادری وامر الفتیا امرواَدْھٰی فترك اجتراء
|
اگر کسی حنفی سے سوال کیا جائے کہ امام شافعی کا مسلك فلاں مسئلہ کے بارے میں کیا ہے تو جوابًا یہ کہنا واجب ہے کہ امام ابوحنیفہ کا موقف یہ ہے اھ اقول: (میں کہتا ہوں) اس میں کوئی شك نہیں کہ ہر آدمی اپنے مذہب کو خوب جانتا ہے اور فتوٰی جاری کرنے کا معاملہ نہایت ہی سخت اور دشوار |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع