دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بلکہ درمختار میں ہے:

ھو ای الوضع سنۃ قیام لہ قرار فیہ ذکر مسنون فیضح حالۃ الثناء وفی القنوت لا فی قیام بین رکوع وسجود وتکبیرات العید مالم یطل القیام فیضع ،سراجیۃ [1]اھ ملخصا۔

وہ یعنی ہاتھ باندھنا اس قیام کی سنت ہے جس میں طول اور کوئی ذکر مشروع ہو(یعنی جس کے پڑھنے کاحکم ہو خواہ وُہ ذکر فرض ،واجب یا سنت ہو) پس ثنا اور قنوت کے موقع پر ہاتھ باندھے جائیں،رکوع اور سجود کے درمیان (یعنی قومہ میں)اور تکبیرات ِعید کے قیام میں ہاتھ باندھے جب تك قیام کو طویل نہ کرے ، اگر طویل کرے تو باندھ لے،سراجیہ اھ ملخصًا (ت)

حاشیہ علامہ طحطاوی میں ہے:

ظاہرہ یعم ای قیام طال وعلیہ فیضع فی قیام صلٰوۃ التسبیح الذی بین الرکوع والسجود[2]۔

بظاہر اس میں عموم ہے یعنی ہر وہ قیام جو طویل ہو، تو اسی عموم کی بناء پر نماز تسبیح کے رکوع اور سجدوں کے درمیان ہاتھ باندھ لینے چاہیں کیونکہ یہاں قیام طویل ہے۔(ت)

یوں ہی ہمارے ائمہ کا اجماع ہے کہ آمین میں سنّت اخفا ہے اور اس کی بجا آوری میں امام سے کسی واجب فعلی میں مخالفت نہیں تو کیوں ترك کی جائے۔

اقول: وتحقیق المقام علی ما علمنی الملك العلام ان السنن لاحظ لہا فی المتابعۃ الا بالتبع ذلك لان معنی متابعك غیرك جعلك نفسك تابعالہ والتبعیۃ انما تتصور بشیئین احدھما فی نفس اتیان شیئ بمعنی انہ ان فعلہ فعلت وان ترکہ ترکت والاخرفی وقتہ فلا تتقدم علیہ ولا تسبقہ

اقول : (میں کہتا ہوں) مالك علام کی عطا سے تحقیق مقام یہ ہے کہ سُنن میں تبعًا اتباع ہوتی ہے یہ اس لئے کہ تیرا غیر کی متابعت کرنے کا معنی یہ ہے کہ تُو نے اپنی ذات کو اس کے تابع بنادیاہے، اور یہ تابعیت دو چیزوں کی وجہ سے متصور ہوگی، ایك یہ کہ شَے کو بجالانا اس طریقہ سے کہ اگر اس نے کیا تو تُو بھی کرے اگر اس نے ترك کیا توتُو بھی ترك کردے دوسری وقت میں کہ تو اسی وقت کرے نہ اس آگے ہو اور نہ اس سے پہلے

 


 

 



[1] درمختار  فصل واذا ارادالشروع الخ مطبوعہ مطبع مجتبائی لاہور ١/٧٤

[2] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار فصل واذا ارادالشروع الخ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ١/٢١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن