30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یوں ہی تکبیرات ِ عیدین میں رفع یدین فی الدر یرفع فی الزوائد ان لم یرامامہ ذلك [1] الخ(درمختار میں ہے تکبیرات زوائد میں اپنے ہاتھ بلند کرے خواہ امام اس عمل کو جائز نہ سمجھتا ہو الخ۔ت)اور اگر رکوع و سجود میں ایك ہی تسبیح کہہ کر سر اُٹھائے تو مقتدی بھی ناچار سنت تثلیث ترك کرے ورنہ قومہ و جلسہ کی متابعت میں خلل آئے گا۔
|
ھوالصحیح کما فی الخانیۃ والخلاصۃ والخزانۃ والوجیزوالفتح والبحر وغیرھامن الاسفار الغر وھذا نظم الدرانہ مما یبتنی علی لزوم المتابعۃ فی الارکان انہ لو رفع الامام راسہ من الرکوع اوالسجود قبل ان یتم الماموم التسبیحات الثلث وجب متابعتہ [2]۔ |
یہی صحیح ہے جیسا کہ خانیہ، خلاصہ، خزانہ، وجیز، فتح، بحر وغیرہ معتبر کتابوں میں ہے ،درمختار کے الفاظ یہ ہیں ارکانِ نماز میں امام کی پیروی لاز م ہونے پر یہ مسئلہ مبنی ہے کہ اگر امام نے اپنا سر رکوع وسجود سے مقتدی کی تین تسبیحات مکمل ہونے سے پہلے اُٹھا لیا تو مقتدی پر متابعتِ امام لازم ہے۔(ت) |
شرح منیہ علامہ ابرہیم حلبی و حاشیہ سیّد ابن عابدین میں ہے:
|
الاصل عدم وجوب المتابعۃ فی السنن فعلا فکذا ترکا وکذا الواجب القولی الذی لایلزم من فعلہ المخالفۃ فی واجب فعلی کالتشھد وتکبیر التشریق بخلاف القنوت و تکبیرات العیدین اذیلزم من فعلھا المخالفۃ فی الفعل وھو القیام مع رکوع الامام الخ[3] اھ ملخصا۔ |
اصل یہ ہے کہ سنن میں امام کی متابعت جس طرح فعلًا لازم نہیں اسی طرح ترکًا بھی لازم نہیں ،یہی حکم اس واجب قولی کا ہے جس کے بجالانے سے کسی واجب فعلی کی مخالفت لازم نہ آئے مثلًا تشہد اور تکبیرات تشریق بخلاف دعا قنوت اور تکبیرات ِعیدین کے کیونکہ ان کے بجالانے سے فعل میں مخالفت لازم آتی ہے ،یعنی ایسی صورت میں امام رکوع میں ہوگا اور مقتدی حالتِ قیام میںہوگا الخ اھ تلخیصًا۔(ت) |
جب یہ اصول معلوم ہولئے تواُن تینوں فروع کاحکم بھی انھیں سے نکل سکتا ہے رکوع وغیرہ میں رفع یدین ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے نزدیك منسوخ ہوچکا ہے اور منسوخ پر عمل نا مشروع ، تو اس میں متابعت نہیں ۔امام ملك العلماء ابوبکر مسعود کاشانی قدس سرہ الربانی بدائع میں فرماتے ہیں:
|
لو اقتدی بمن یرفع یدیہ عند الرکوع او بمن یقنت فی الفجر او بمن یری خمس |
اگر کسی نے ایسے امام کی اقتداء کی جو رکوع کے وقت رفع یدین کرتا ہے یا نمازِ فجر میں قنوت پڑھتا ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع