دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

غرض جب وہ ایسے امور سے بری اور اُس کی اقتدا صحیح ہواس وقت بھی ان باتوں میں اس کی متابعت نہ کرے جو اپنے مذہب میں یقینًا ناجائز ونامشروع قرار پاچکی ہیں اگر متابعت کرے گا تو اُس کی نماز اس نامشروع کی مقدار کراہت پر مکروہ تحریمی یا تنزیہی ہوگی کہ پیروی مشروع میں ہے نہ غیر مشروع میں۔ردالمحتار میں ہے:

تکون المتابعۃ غیر جائزۃ اذاکانت فی فعل بدعۃ او منسوخ او ما لاتعلق لہ بالصلٰوۃ[1]۔

امام کی متابعت بدعت، عمل منسوخ اورہر اس عمل میںجائز نہیں جس کا تعلق نماز سے نہ ہو۔(ت)

پھر خزائن الاسرار پھر حاشیہ شامی میں ہے: انما یتبعہ فی مشروع دون غیرہ[2] (امام کی متابعت مشروع میں جائز لیکن غیر مشروع میں جائز نہیں۔ت)مجمع الانہر وحاشیہ طحطاویہ میںہے :ماکان مشروعایتابعہ فیہ وماکان غیرمشروع لا[3] (ہر مشروع عمل میں امام کی متابعت ہوگی مگر غیر مشروع میں نہیں۔ت)اسی طرح ترك سنّت میں امام کی پیروی نہیں بلکہ موجبِ اسا ء ت وکراہت ہے اگر وہ چھوڑے مقتدی بجالائے جبکہ اس کی بجا آوری سے کسی واجب فعل میں امام کی متابعت نہ چھوٹے ولہذا علماء فرماتے ہیں اگر امام وقت ِتحریمہ رفع یدین یا تسبیح رکوع و سجود یا تکبیر انتقال یا ذکر قومہ ترك کرے تو مقتدی نہ چھوڑے

کمانص علیہ فی نظم الزندویسی والخانیۃ والخلاصۃ والبزازیۃ والھندیۃ وخزانۃ المفتین وفتح القدیر والغنیۃ والدرالمحتار وحاشیۃ الدرر للعلامۃ شرنبلالی وغیرھا وھذا نص البزازیۃ ملخصا، تسعۃ اشیاء اذا ترك الامام اتی بھا الماموم رفع الیدین فی التحریمۃ وتکبیرۃ الرکوع اوالسجود او التسبیح فیھما اوالتسمیع [4]الخ۔

نظمِ زندویسی ،خانیہ، خلاصہ ، بزازیہ، ہندیہ، خزانۃ المفتین، فتح القدیر، غنیہ، درمختاراورحاشیہ در للعلامہ شرنبلالی اور دیگر کتب میں اس پر تصریح ہے ۔ عبارت بزازیہ کا خلاصہ یہ ہے کہ نو ٩ ایسی اشیاء جن کو امام ترك کردے تو مقتدی ان کو بجا لائے ،تکبیر تحریمہ کے موقعہ پر ہاتھوں کا اٹھانا، رکوع یا سجدہ کے لئے تکبیر یا ان دونوں مین تسبیح یا تسمیع (سمع اﷲلمن حمدہ کہنا) الخ(ت)

 


 

 



[1] رالمحتار مطلب مہم فی تحقیق متابعۃ الامام مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٣٤٨

[2] رالمحتار مطلب مہم فی تحقیق متابعۃ الامام مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٣٤٩

[3] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار باب الوتر والنوافل مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت ١/٢٨١

[4] فتاوٰی بزازیۃ مع الفتاوٰی الھندیۃ نوع من الثانی صلی المغرب مطبوعہ نورانی کتب کانہ پشاور ٤/٥٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن