دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اعضاء عورت مرد کی نسبت لکھا وہ تیس عضو یہ ہیں:

(١) سر یعنی طول میں پیشانی کے اُوپر سے گردن کے شروع تك اور عرض میں ایك کان سے دوسرے کان تك جتنی جگہ پر عادۃً بال جمتے ہیں۔

(٢) بال یعنی سر سے نیچے جو لٹکے ہوئے بال ہیں وہ جدا عورت ہیں۔
(٣و٤) دونوں کان
(٥) گردن جس میں گلا بھی شامل ہے۔
(٦و٧) دونوں شانے یعنی جانب پشت کے جوڑ سے شروع بازو کے جوڑ تک۔
(٨و٩) دونوں بازو یعنی اُس جوڑ سے کہنیوں سمیت کلائی کے جوڑ تک۔
(١٠ و ١١) دونوں کلائیاں یعنی کہنی کے اُس جوڑ سے گٹّوں کے نیچے تک۔
(١٢ و١٣) دونوں ہاتھوں کی پشت۔
(١٤) سینہ یعنی گلے کے جوڑ سے دونوں پستان کی زیریں تک۔

(١٥ و١٦) دونوں پستانیں جبکہ اچھی طرح اُٹھ چکی ہوں یعنی اگر ہنوز بالکل نہ اُٹھیں یا خفیف نوخاستہ ہیں کہ ٹوٹ کر سینہ سے جُدا عضو کی صورت نہ بنی ہوں تو اس وقت تك سینہ ہی کے تابع رہیں گی الگ عورت نہ گنی جائیں گی اور جب اُبھار کی اُس حد پر آجائیں کہ سینہ سے جدا عضو قرار پائیں تو اس وقت ایك عورت سینہ ہوگا اور دو ۲عورتیں یہ ، اور وہ جگہ کہ دونوں پستان کے بیچ میں خالی ہے اب بھی سینہ میں شامل رہے گی۔

(١٧) پیٹ یعنی سینہ کی حد مذکور سے ناف کے کنارہ زیریں تك ، ناف پیٹ ہی میں شامل ہے۔
(١٨) پیٹھ یعنی پیٹ کے مقابل پیچھے کی جانب محاذات سینہ کے نیچے سے شروع کمر تك جتنی جگہ ہے۔

(١٩) اُس کے اُوپر جو جگہ پیچھے کی جانب دونوں شانوں کے جوڑوں اور پیٹھ کے بیچ سینہ کے مقابل واقع ہے ظاہرًا جدا عورت ہے، ہاں بغل کے نیچے سینہ کی زیریں حد تك دونوں کروٹوں میں جو جگہ ہے اُس کا اگلا حصہ سینہ میں شامل ہے اور پچھلا اسی سترھویں عضو یا شانوں میں اور زیرِ سینہ سے شروع کمر تك جو دونوں پہلو ہیں ان کا اگلا حصہ پیٹ اور پچھلا پیٹھ میں داخل ہوگا۔

(٢٠و ٢١) دونوں سرین یعنی اپنے بالائی جوڑ سے رانوں کے جوڑ تک۔
(٢٢) فرج۔
(٢٣) دُبر۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن