30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ردالمحتار عملابقول من یقول ان الکرھۃ تنزیہۃ(کیونکہ اقتداء تنہا نماز ادا کرنے سے اولٰی ہے جیسا کہ ردالمحتار میں ہے تاکہ اس کے قول پرعمل ہوجائے جواسے مکروہ تنزیہی کہتا ہے۔ت)
اور پڑھ کر پھر پھیر لے لما ذھب الیہ کثیر من العلماء ان الکرھۃ تحریمیۃ [1]وھوالذی حققہ فی الغنیۃ وغیرھا وھوالاظھر کما بیناہ فی فتاوئٰنا(کیونکہ اکثر علماء کے نزدیك اس میں کراہت تحریمی سے جیسا کہ غنیہ وغیرہا میں ثابت ہے اور یہی مختار ہے اسے ہم نے اپنے فتاوٰی میں بڑی تفصیل سے لکھا ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٥٨٣: ازکلکتہ دھرم تلہ نمبر٦ مرسلہ جناب مرزا غلام قادربیگ صاحب ٢٦صفر ١٣١٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر امام شافعی المذہب ہو اور مقتدی حنفی تو اُن امور میں جو حنفی کوجائز نہیں جیسے آمین بالجہر کہنا اور رفع یدین اور قومہ میں ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگنا امام کی متابعت کرے یا نہ کرے ؟اور ایسے ہی مقتدی شافعی المذہب کو اپنے مذہب کے خلاف امور میں امام حنفی المذہب کی متابعت چاہئے یا نہیں؟ اور اگر متابعت کرے تواس کی نماز کا کیاحال ؟بینوا تو جروا۔
الجواب:
حنفی جب دوسرے مذہب والے کی اقتداء کرے جہاں اس کی اقتداء جائز ہو کہ اگر امام کسی ایسے امر کا مرتکب ہو جو ہمارے مذہب میں ناقض طہارت یا مفسد نماز ہے جیسے آب قلیل متجنس یامستعمل سے طہارت یا چوتھائی سر سے کم کا مسح یا خونِ فصد و ریم زخم وقَے وغیرہا نجاسات غیر سبیلین پر وضو نہ کرنا یا قد درم سے زائد منی آلودہ کپڑے سے نماز پڑھنا یا صاحب ترتیب ہوکر باوصف یا وفائتہ ووسعت بے قضائے فائتہ نماز وقتی شروع کردینایا کوئی فرض ایك بار پڑھ کر پھر اُسی نماز میں امام ہوجانا تو ایسی حالت میں تو حنفی کو سرے سے اُس کی اقتداء جائز ہی نہیں اور اسکے پیچھے نماز محض باطل،
|
کما نص علیہ فی عامۃ کتب المذھب بل فی الغنیۃ اما الاقتداء بالمخالف فی الفروغ کالشافعی فیجوز مالم یعلم منہ مایفسد الصلاۃ علی اعتقاد المقتدی علیہ الاجماع انما اختلف فی الکرھۃ ٢[2]اھ |
جیسا کہ اس پر عامہ کتب مذہب میں تصریح ہے بلکہ غنیۃ میں ہے فروعات میں مخالف مثلًا شافعی المسلك کی اقتداء اس وقت جائز ہوگی جب اس سے ایسے عمل کا علم نہ ہو جو اعتقاد ِمقتدی میں مفسدِنماز ہو جواز پر اجماع ہے البتہ کراہت میں اختلاف ہے اھ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع