دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الشعرانی قدس سرہ الربانی فی المیزان(جیسا اسے ہمارے سردار امام اجل والقطب عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی نے میزان میں نقل کیا ہے ۔ت)رہا مذہب سیّدنا امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ اُس پر صحت نماز سمجھ لینا نری ہوس ہی ہوس ہے ایك اس مسئلہ میں ان سے توافق سہی ،پھر کیا ان کے یہاں ایك ہی مسئلہ ہے ،صد ہا مسائل طہارت و صلٰوۃ خلافیہ ہیں جن پر اطلاع تام اُسی مذہب کے عالم متبحر کاکام خصوصًا ان بلاد میں نہ اس مذہب کے علماء نہ کتب ،بھلا یوں نہ مانے تو بتائے تو کہ مذہب شافعی میں نواقض و فرائض وضو و غسل و فرائض داخلی و خارجی و مفسدات نماز بتفصیل صور وشقوق وتنقیح اقوال قدیم وجدید ونصوص ووجوہ وتصحیح و ترجیح شیخین وغیرہما کبرائے مذہب کس قدر ہیں اور جب نہیں بتاسکتا اور بے شك نہ بتاسکے گا تو مجہول شیئ کی مراعات کیونکر ممکن ،پھر کہاں سے اطمینان پایا کہ ان کے مذہب پر نماز صحیح ہی ہوگی ،نہیں نہیں بلکہ بوجہ کثرت خلاف وتکثر حوادث موقعہ فی الاختلاف ،عادۃً کہیں نہ کہیں وقوع مخالفت ہی مظنون کما لا یخفی علی المتدرب ومن لم یقنع فلیجرب (جیسا کہ ہر صاحب ِ فہم پر واضح ہے اور اگر کوئی اس پر قناعت نہیں کرتا تو وہ کود تجربہ کرے۔ت)اور جب ایساہوا اور کیوں نہ ہوگا تو بیٹھے بٹھائے ازیں سوراندہ ازاں سوماندہ ، نہ اِدھر کے ہوئے نہ اُدھر کے ہوئے ، ایك مذہب پر بھی نماز صحیح نہ ہوئی،درمختار میں ہے :

لا باس بالتقلید عندالضرورۃ لکن بشرط ان یلتزم جمیع مایوجبہ ذلك الامام لما قدمنا ان الحکم الملفق باطل بالاجماع [1]۔

ضرورت کے وقت دوسرے امام کی تقلید میں کوئی حرج نہیں البتہ یہ شرط ہے کہ ان تمام امور کا التزام جن کو اس امام نے اس عمل کے واسطے واجب قرار دیا ہے، کیونکہ ہم پہلے بیان کرچکے کہ وہ حکم جو دومذہب سے مخلوط ہو وہ بالاجماع باطل ہے۔(ت)

غرض لااقل اس بیباکی کا اتنا حاصل کہ تین مذہب پر تو دانستہ نماز باطل کرلی چوتھے پر صحت کی خبر نہیں فانّاﷲ وانّا الیہ راجعون۔مولٰی تعالٰی جنھیں توفیق خیر رفیق فرماتا ہے وہ ہر امر میں جہاں تك اپنے مذہب کا مکروہ لازم نہ آئے بقیہ مذاہب کا بھی لحاظ رکھتے ہیں مثلًا محتاط حنفی وشافعی ہر گز مسح کل راس وولا ودَلك ترك نہ کریں گے کہ آخر مسنون تو ہم بھی جانتے ہیں اور امام مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك ان کے بغیر طہارت ونماز ہی باطل ،تو کیا مقتضائے عقل ہے کہ سنت چھوڑے اور ایك امام دین کے نزدیك نماز ہی سے منہ موڑے ولا حول والا قوۃ الّا باﷲ العلی العظیم ولہذا علمائے مذاہبِ اربعہ رحمہم اﷲ تعالٰی تصریح فرماتے ہیں کہ خروج عن الخلاف بالاجماع مستحب مگر بیباك لوگوں کے نزدیك سنّتِ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ترك ،اپنے امام مذہب کی مخالفت تین مذاہب حقہ پر نمازوں کا بطلان ،چوتھے پر صحت شك و جہالت ،یہ سب بلائیں آسان ہیں اور بندھی


 

 



[1] درمختار کتاب الصلٰوۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٦٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن