30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غیاث المفتی پھر مفتاح السعادۃ پھر شرح فقہ اکبر میں سیّدنا امام ابو یوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:لا تجوز خلف المبتدع [1]( بدعتی کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ت)
ففیر غفراﷲ تعالٰی نے ان حضرات غیر مقلدین کے پیچھے نماز جائز و ممنوع ہونے کے باب میں ایك مفصل رسالہ مسمّی بہ النھی الاکید عن الصلاۃ وراء عدی التقلید لکھا اور اس میں مقدمات مذکورہ کو اس وجہ پر تحقیق اور متعدد دلائل قاہرہ سے ان کے پیچھے نماز ممنوع ہونے کا ثبوت دیا۔
از انجملہ یہ کہ اُنھوں نے نماز وطہارت وغیرہا کے مسائل میں آرام نفس کی خاطر وہ باتیں ایجاد کی ہیں جو مذاہب اربعہ عمومًا مذہب مہذّب حنفی خصوصًاکے بالکل خلاف ہیں مسح سر کے عوض پگڑی کا مسح کافی مانتے ہیں ،لوٹے بھر پانی میں تولہ بھر پیشاب پڑ جائے اُس سے وضو جائز ٹھہراتے ہیں کہ یہ مسائل اور ان کے امثال ان کی کتب میں منصوص ہیں، پھر دین میں ان کی بیباکی وسہل انگاری وبے احتیاطی و آرام جوئی مشہور و مشہود و عام گروہ اہل حق بالخصوص حضرات حنفیہ کے ساتھ ان کا تعصّب معروف و معہود تو ہر گز مظنون نہیں کہ یہ برعایت مذہب حنفیہ اپنے ان مسائل پر عمل سے بچیں بلکہ بحالت ِ امامت بنظرِ توصب و عداوت اس کاخلاف ہی مظنون ۔پھر جمہور ائمہ کرام ارشاد فرماتے ہیں کہ شافعی المذہب کی اقتداء بھی اُسی حالت میںصحیح ہوسکتی ہے کہ مواضع خلاف میں مذہب حنفیہ کی رعایت کرتاہو حنفیہ سے بغض نہ رکھتا ہو ور نہ اصلًا جا ئز نہیں تو یہ بد مذہب کہ چاروں مذہب سے خارج ومہجور اور رعایت مذہب حنفیہ سے سخت نفور اور بغض و تعصّب میں معروف و مشہور ،ان کے پیچھے نماز کیونکر روا ہوسکتی ہے۔فتاوٰی عالمگیری میں ہے:
|
الاقتداء بشافعی المذھب انما یصح اذا کان الامام یتحامی مواضع الخلاف بان یتوضأ من الخارج النجس من غیرالسبیلین کالفصد ولایکون متعصباولا یتوضأ فی الماء الراکد القلیل وان یغسل ثوبہ من المنی ویفرك الیابس منہ ویمسح ربع راسہ ھکذا فی النھایۃ والکفایۃ ولا یتوضأ بالماء القلیل الذی وقعت فیہ النجاسۃ کذا فی فتاوٰی فاضی خان [2]٢ اھ ملخصا۔ |
شافعی المذہب (امام) کی اقتداء اس وقت جائز ہے جب وہ مواضع خلاف سے بچتا ہو مثلًا غیر سبیلین سے خارج نجاست مثلًا رگ کاٹنے کی وجہ سے وضو کرتا ہو ،مسلك میں متعصب نہ ہو، کھڑے تھوڑے پانی سے وضو نہ کرنے والا ہو، منی لگنے کی صورت میں کپڑا دھوتا ہو یا خشك ہوجانے کی صورت میں اسے کھرچ دیتا ہو ، سر کے چوتھائی حصے کا مسح کرتا ہو، نہایہ اور کفایہ میں اسی طرح ہے اور اس تھوڑے پانی سے وضو جائز نہ سمجھتا ہو جس میں نجاست واقع ہوئی ہو فتاوی قاضی خان میں اسی طرح ہے اھ تلخیصًا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع