دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

النار فعلیکم معاشر المؤمنین باتباع الفرقۃ الناجیۃ المسماۃ باھل السنۃ والجماعۃ فان نصرۃ اﷲ تعالٰی و حفظہ وتوفیقہ فی مواقتھم وخذلانہ وسخطہ ومقتہ فی مخالفتھم وھذہ الطائفۃ الناجیۃ قد اجتمعت الیوم فی مذاھب اربعۃ وھم الحنفیون والمالکیون والشافعیون والحنبلیون رحمہم اﷲ تعالٰی ومن کان خارجا عن ھذہ الاربعۃ فی ھذاالزمان فھومن اھل البدعۃ والنار١[1]۔

تو اے گروہ مسلمین ! تم پر فرقہ ناجیہ اہلسنت وجماعت کی پیروی لازم ہے کہ خدا کی مدد اور اس کا حافظ و کارساز رہنا موافقت اہلسنت میں ہے اوراس کا چھوڑ دینا اور غضب فرمانا اور دشمن بنانا سُنیوں کی مخالفت میں ہے اور یہ نجات دلانے والا گروہ ا ب چار مذاہب میں مجتمع ہے حنفی، مالکی ، شافعی ، حنبلی اﷲ تعالٰی ان سب پر رحمت فرمائے۔ اس زمانہ میں ان چار سے باہر ہونے والا بدعتی جہنمی ہے۔

اور ان لوگوں کے بدعتی ہونے کا روشن بیان ہم نے اپنے رسالہ النھی الاکید میں لکھا من شاء فلیرجع الیھا(جو شخص تفصیل چاہتا ہے وہ ہمارے اس رسالہ کا مطالعہ کرے۔ت) اور حدیث میں ہے حضور پر نور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام [2] ۔رواہ ابن عساکر وابن عدی عن ام المؤمنین الصدیقہ و ابو نعیم فی الحلیۃ والحسن بن سفیان فی مسندہ عن معاذبن جبل والسنجری فی الابانۃ عن ابن عمر وکابن عدی عن ابن عباس والطبرانی فی الکبیر وابونعیم فی الحلیۃ عن عبداﷲ بن بسر رضی اﷲ تعالٰی عنھم موصولا والبیھقی فی الشعب عن ابراہیم بن مسیرۃ المکی التابعی الثقۃ مرسلا۔

جو کسی بدعتی کی توقیر کرے اس نے دین ِاسلام کے ڈھانے میں مدد کی ۔اس کوابن عساکر اورابن عدی نے حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اور ابو نعیم نے حلیہ میں ، حسین بن سفیان نے اپنی سند میں حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،سنجری نے ابانہ میں حضرت ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،اور مثل ابن عدی کےحضرت ابن عباس سے،اورطبرانی نے کبیر میں،ابو نعیم نےحلیہ میں حضرت عبداﷲ بن بسر رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے متصلًا روایت کیا ہے اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں ابراہیم بن میسرہ مکی تابعی ثقہ سے اسے مرسلًا روایت کیا ہے(ت)

 


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الذبائح مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ٤/١٥٣

[2] شعب الایمان حدیث ٩٤٦٤ دارالکتب العلمیۃ بیروت ٧/٦١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن